English   /   Kannada   /   Nawayathi

اومی کرون سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ابو ظبی نے بوسٹر شاٹس کا ثبوت دکھانا کیا لازمی

share with us


18/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں اومی کرون کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے ابوظبی میں داخل ہونے والوں کے لیے بوسٹر شاٹس کا ثبوت دکھانا ضروری ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزارت صحت کی ہیلتھ ایپ کے ذریعے رواں ہفتے کے آغاز میں واضح کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں داخل ہونے والے افراد کو اپنی ویکسینیشن کی حیثیت کی تصدیق کرتے ہوئے گرین پاس دکھانا ہوگا۔

ہیلتھ ایپ میں اب ایسے افراد جنہوں نے ویکسینیشن کی دونوں ڈوز مکمل کرلی ہیں اور چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے انہیں بوٹسر ڈوز لینا ضروری ہے ورنہ انہیں مکمل طور پر ویکسین شدہ نہیں سمجھا جاتا۔

ابوظبی میں داخل ہونے والے افراد کے لیے بھی ایپ پر اپنے گرین پاس کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے دو ہفتوں کے اندر کورونا وائرس کا نیگیٹو رزلٹ دکھانا ہو گا۔

ابوظبی کے محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام افراد پرلازمی ہے کہ عوامی مقامات یا سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے سے پہلے ہیلتھ ایپ پر اپنا گرین پاس ضرور دکھائیں۔

وزارت صحت کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ امارات نے اپنی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کو مکمل طور پر ویکسین کر لیا ہے۔

دنیا بھرمیں سب سے زیادہ کورونا ویکسینیشن لگائی جانے کی فی کس شرح کے حوالے سے متحدہ عرب امارات فخر محسوس کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امارات میں دسمبر2021 میں کورونا کیسز میں واضح کمی دیکھی گئی تھی لیکن ان دنوں ایک بار پھر کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کیسز کی اتنی بڑی تعداد کئی مہینوں بعد اس قدر دیکھی گئی ہے۔

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا