English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے سن شائن اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام تعلیمی بیداری اور پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کے عنوان پر منعقد کیا گیا ورکشاپ

share with us
bhatkal, bhakal sports center, bhatkal sports, bhatkal sunshine, sunshine sports center bhatkal,

بھٹکل 18؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) سن شائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل کے زیر اہتمام 17/جنوری 2022 بروز پیر بعد نماز عشاء سن شائن اسپورٹس سینٹر مدرسہ بلڈنگ کے آمنہ ھال میں نوجوانوں میں تعلیمی بیداری مہم کی غرض سے ایک ورک شاپ منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی محاضر لکچرر مولانا عبدالباری دامدا ندوی نے پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کے عنوان پر  پروجیکٹر کے ذریعہ پرمغز  معلومات پر مشتمل محاضرہ پیش کیا جس کو حاضرین نے بہت پسند کیا اور سراہا ۔ اس موقع پر مولانا نے نوجوانوں کو تعلیم اور اس کی افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی شخصیت کو نکھارنے نیز زندگی کے اصل مقصد کو حاصل کرنے اور ایک کامیاب انسان بننے کے لیے زندگی کے اتار چڑھاؤ کا صحیح عزم و حوصلے سے کام  لیتے ہوئے آگے بڑھنے اور حالات کا سنجیدگی سے مقابلہ کرنے پر زور دیا  اس کے لئے مولانا نے قرآن و حدیث سے صحابہ کرام کی زندہ مثالیں پیش کیں اس دوران محاضرہ طلبہ سے سوالات بھی کیے اور الحمدللہ طلباء نے بڑی دلچسپی کا اظہار کیا اور وقتا فوقتاً اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔  محاضرہ الحمدللہ ٹھیک پاونے نو بجے شروع ہوکر  دس بجے ختم ہوا۔ اختتام سے قبل بھی طلبہ کو متفرق طور پر سوالات کرنے اور ورک شاپ کے تعلق سے فیڈبیک فارم بھی پر کرنے کا بھی وقفہ دیا گیا۔ ماشاءاللہ طلبہ کے فیڈبیک فارم کو پڑھ کر بےانتہا خوشی ہوئی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کو منعقد کرنے میں ہر قسم کا تعاون کرنے والوں کو قبول کرے اس کے بہتر نتائج ہمارے نوجوانوں کی زندگیوں پر مرتب فرمائے اور شرف قبولیت عطا کرے۔ آمین

موصولہ رپورٹ از تعلیمی کمیٹی ، سن شائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا