English   /   Kannada   /   Nawayathi

ولکی مدرسہ کا قیام ، قومِ نوائط کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ۔مولانا الیاس ندوی

share with us

مولانا موصوف نے کہا کہ اللہ کے کام لیے آپ تیار ہوجائیں تو اللہ اسباب مہیاکرائے گا اوردین سے دنیا بھی عطا کرے گا ۔ مولانا نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی بڑے لوگوں کادنیا میں نام ہوا ان کے پیچھے ان کی ماؤں ، بیویوں یا بہنوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اپنے والد کی خواب کی تعبیر کے لیے قربانی پیش کی تھی مولانا نے پورے قصہ کا نچوڑ یہاں پیش کرتے ہوئے کہا اللہ کے حکم پر اسماعیل علیہ السلام نے قربانی کے لیے جن الفاظ میں اللہ کے حکم پر لبیک کہا دراصل مکہ کے بے آب و گیاہ میدان میں حضرت ہاجرہ کی جانب سے کئے گئے تربیت کا نتیجہ تھا۔ ا سی لیے عورتیں تربیت پر زور دیں اور اپنے نونہالوں پر کڑی نظر رکھیں ۔ حضرت مولانا علی میاں ندوی سے کئی لوگوں نے سوال کیا کہ آپ کی شخصیت کے پیچھے کیا راز پنہاں ہے تو انہوں نے فرمایا تھا کہ میری والدہ ہمیشہ دوسروں پر زیادتی سے مجھے بچاتی رہیں ، اکل حلال کی فکر کی اور روزانہ میرے لیے صلوۃ الحاجۃ پڑھ کر میرا نام لے کر دعا کی ۔ مولانانے عوام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انہی تین چیزوں کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ مدارس کے قیام کے پس منظر میں مولانا نے کہا کہ اس کے لیے بڑی قربانی کی ضرورت ہوتی ہے لہذا ان کا ساتھ دیں اور ان کی ہرطرح سے مدد کرنے کی فکر کریں ۔ مولانا نے مدرسہ کے ترقی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین سال کی قلیل مدت میں بڑی ترقی ہوئی اور یہاں سے 13طالبات عالمہ بن کر فارغ ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مدرسہ کے قیام کے ساتھ قومِ نوائط کی تاریخ نے ایک نیا باب رقم کیا ہے ۔ 
مولانا عبدالرب ندوی نے شکر پر ابھارتے ہوئے کہا کہ انسان جو کوشش کرتا ہے وہ اس کا پھل ضرور پاتا ہے ۔ کوشش اور نیت کی درستگی پر اس کے ثمرات ملیں گے اور آخرت میں کامیابی سے بھی اللہ نوازے گا ۔ مدرسہ رحمانیہ کے مہتمم مولانا شکیل ندوی نے موجودہ دور کے تعلیمی نصاب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کا سرکاری نصاب ہمارے ایمانیات اور اخلاقیات پر ڈاکہ ڈال رہا ہے ۔ مزید کہا کہ دینی تعلیم حاصل کرنے والوں کی ہمت افزائی بہت ضروری ہے جس کی وجہ سے جو اخلاقی بگاڑ پیدا ہورہا ہے اس کا ایک سدباب ثابت ہوگا ۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے نائب صدر جناب دامودی عبدالحمید صاحب نے مشنری اسکولوں کے سلسلہ میں کہا کہ وہ ہمارے نونہالوں کو دین سے دور کررہے ہیں ۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میراپوتا اور پوتی چار پانچ سال کی عمر میں دسمبر میں مجھے میری کرسمس کی مبارکباد دینے آئے تو میں نے اسی وقت ان کو مشنری اسکولوں سے نکال کر دینی مدرسہ میں داخل کروایا آج الحمدللہ دین کے ساتھ دنیا بھی اللہ نے دی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ جلسہ مدرسہ فاطمۃ الزہراء قائم ہوئے تین سال کے بعد ایک عام اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہاں سے امسال بارہ طالبات نے فراغت حاصل کی ۔ ان طالبات کو مدرسہ کی طرف سے خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔ اسی طرح جامعہ عمرفاروق رضی اللہ عنہ سے صرف سات مہینے کی قلیل مدت میں حفظ مکمل کرنے والے مولوی شہنوازفخرو ندوی کا ختم قرآن کیا گیا اور ان کو بھی انعام سے نوازا گیا ۔ ناظم مدرسہ مولانا فیاض نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور مولانا عبدالعلیم قاسمی کی دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔

wddd

 

1254

bhnj

nmjjjjk

5256525

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا