English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیڈ نیوز اور اخباری اشتہارات پر انتخابی کمیشن کی کڑی نگرانی

share with us

اس سے قبل اُمیدوار کے نام ایک نیا بینک اکاؤنٹ ہو جس میں 20ہزار ڈپاژٹ ہو۔ اُمیدوار اپنے ہر خرچ و اخراجات بطورِ چیک استعمال کرتے ہوئے اس کا حساب کتاب انتخابی کمیشن افسران کے پاس جمع کرے ۔ یہ قوانین اس لئے کئے جارہے ہیں کہ انتخابات میں ایک غریب بھی حصہ لے سکتاہو۔ قوانین کی خلاف ورزی کئے جانے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کمیشن کو تحریری طور پر شکایت پہنچا کر اُمیدوارکو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار یہاں بھٹکل تعلقہ حلقہ اسمبلی کے الیکشن کمشنر جناب وی آر پی منوہر نے دیا ہے ۔ وہ کل یہاں سرکیوٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں جس میں علاقے کے کئی اُمیدوار موجود تھے ان کے سامنے ان قوانین کو رکھا چونکہ دس اپریل یعنی آج سے پرچہ نامزدگی کا آغاز ہوچکا ہے تو موصوف کمشنر نے پیشگی طور رپ انتخابی قوانین سے آگاہی دے رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر پیڈ نیوز اور اخبارات میں شائع کئے جانے وانے اشتہارات کے سلسلہ میں کہا کہ آن لائن یا الیکٹرانک میڈیا میں اشتہارات دینے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا (نئی دہلی ) سے بالراست اجازت حاصل کرنی ہوگی ۔ پیڈ نیوز اور اخباری اشتہارات پر کڑی نگرانی رکھی گئی ہے ۔ دفتر کے سامنے بورڈ کا سائز بھی چار بٹا آٹھ ہو، اس سے بڑا ہونے پر بھی قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ انتخابات کی تیاریوں اور اُمیدواروں کے ہر حرکت و سکنات پر ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعہ چھان بین کی جائے گی ۔ اور قانون کی خلاف ورزی پر اُمیدواری کو کالعدم قرارد یا جاسکتا ہے ۔ 

DSC 0009

کانگریس کے علاوہ دیگر پارٹیوں کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں : گوندا نائک 

بھٹکل 10اپریل (فکروخبر نیوز ) بھٹکل شہر میں کے جے پی کے اُمیدوار شوانندا نائک کو ہرانے کے لئے کانگریس سے اندرونی طورپر کوئی بھی تعلقات نہیں رکھے گئے ہیں۔ کانگریس کے علاوہ بقیہ کسی بھی پارٹیوں کو ہم اہمیت نہیں دیتے ۔ ان باتوں کا اظہار بھٹکل اسمبلی حلقے کے اُمیدوار گوندا نائک نے کل منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ہے ۔ وہ منگل کے روز ایک نجی ہوٹل میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے جتنے بھی لیڈران نے الیکشن میں جیت حاصل کی ان کی کاہلی اور مطلب پرستی کی وجہ سے اب تک بھٹکل فسادات اور چترنجن قتل کا معاملہ التوا میں پڑا ہوا ہے ابھی تک کسی نے بھی اس رپورٹ پر بحث کرنا ضروری نہیں سمجھا۔ اس انتخابات میں جیت حاصل کرکے اسی دن ہم جگن ناتھ شیٹی اور رامچندرا کمیشن کے رپورٹ پر عمل درآمد ہونے کے لیے حکومت سے مطالبہ کریں گے۔ اور اس سلسلہ میں احتجاج بھی کریں گے۔ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے گوندانائک نے بتایا کہ بھٹکل اسمبلی حلقے کے تمام 232حلقوں میں جانا ہوا ہے ، پارٹی سے نااُمید ہونے والے سینئرپارٹی کارکنان اور نوجوان بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ پارٹی کے اندرونی معاملات جو بھی ہوں مگر اس کے ووٹ کہیں نہیں گئے ۔ بڑی آسانی کے ساتھ انتخابات میں جیتنے کی اُمید ہے ۔ 15اپریل کو پرچۂ نامزدگی کی جائے گی۔ اس موقع پر بی جے پی کے کئی لیڈران موجود تھے۔

DSC 0015

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا