English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ہونہارفرزند مولانا طارق اکرمی ندوی نے عربی اشعار مسابقہ میں حاصل کیا اول مقام

share with us

بھٹکل 16؍ جنوری2022(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ہونہار فرزند مولانا طارق اکرمی ندوی نے دار الیاسمین دبئی کی جانب سے منعقدہ ڈاکٹر مریم الشناصی عربی اشعار مسابقہ میں ہندوستانی سطح کے شعراء میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

13 جنوری کو زوم پر ایک پرو گرام کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں دار الیاسمین کی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مریم شناصی نے خود مبارکباد پیش کی اور جج حضرات نے ان کے اشعارلکھنے کے انداز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

مولانا طارق اکرمی ندوی نے جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے عالمیت کی تکمیل کی ہے اور دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو سے فضیلت کی سند حاصل کی ہے۔ دورانِ تعلیم ہی انہیں عربی سے بے حد لگاؤ تھا، خصوصی طور پر عربی میں اشعار کہنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ موصوف اب بھٹکل کے مدرسہ خیر العلوم میں بحیثیت مدرس اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی اشعار مسابقہ میں ہندوستانی زمرے کے پچاس سے زائد شعراء نے اپنی قسمت آزمائی تھی اور ان میں مولونا طارق اکرمی ندوی نے پہلا انعام حاصل کیا۔

یاد رہے سال 2021 ہی میں اس مسابقہ کے نتائج منظر عام پر آئے تھے اور اس وقت ہی فکروخبر نے یہ خوش کن خبر شائع کی تھی۔

پڑھئے فکروخبر یہ رپورٹ اس لنک پر

دار الیاسمین دبئی کی طرف سے منعقدہ اشعار مسابقہ میں بھٹکل کے مولانا طارق اکرمی ندوی نے حاصل کیا پہلا مقام

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا