English   /   Kannada   /   Nawayathi

قومی شاہراہ 75،پر آتش کا بھیانک کھیل

share with us

شاہراہ کے پڑوس میں واقع ایک گیریج اور تین گھر پوری طرح جل کر خاک ہوگئے ہیں جب کہ قریب ہی کھڑی ٹیمپو اور ماروتی کار بھی پوری طرح آگ کی ز د میں آگئے ہیں۔ ٹینکر ڈرائیور، کلینر سمیت مقامی چھ افراد جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ پتور اور منگلور کے فائر بریگیڈ عملہ اور سواریاں آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ مہلوکین کی شناخت مقامی باشندوں میں سے ، شوبھا (خاتون) پانچ سال کا بچہ ، اندرا(40) انگن واڑی اسکول کی ٹیچر وملا (38) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تادمِ تحریر، بقیہ لاشوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ منگلور کے مقامی کنڑا اور انگریزی شامناموں میں شائع اطلاعات کے مطابق منگلور کے ایم آر پی ایس سے 16ہزار لیڈر ایل پی جی گیس بھرکر ٹینکر بنگلور کی جانب جارہی تھی ۔ اہم شاہراہ (پیرنے) نامی علاقے کے قریب ٹینکر ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوگئی اور پلٹی کھاگئی ۔ ٹینکر کے پلٹتے ہی ایک زبردست دھماکے کے ساتھ ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ اس موقع پر قریب موجود تین گھر اور سواریاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی جب کہ آگ کی چنگاریاں دوردراز علاقوں تک پہنچ گئی تھیں۔ آگ پر ابھی تک قابو نہ پائے جانے کی وجہ سے قریبی علاقوں کے تمام گھروں کو خالی کرالیا گیا ہے ۔ فی الحال 20ٹینکرکا پانی خالی ہوچکا ہے ۔ مختلف علاقوں سے فائر بریگیڈ کے مزید عملے اور 108ایمبولینس کو بلالیا گیا ہے۔اطراف موجود سپاری باغ، اور کھیت بھی آگ کے زد میں آچکے ہیں۔

tanker 090413-21

 Gas tanker catches fire

gas1

gas2

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا