English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترقیات میں مرحوم ایس ایم یحیٰ صاحب کے نقش قدم پر چلوں گا:عنایت اللہ شاہ بندری

share with us

ان باتوں کا اظہار جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کیا وہ یہاں آج انتخابی مہم کے لیے جے ڈی ایس دفتر کے افتتاح کے موقع پر اجلاس میں شریک سینکڑوں افراد سے مخاطب ہوکر بات کررہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں جہاں بھی گیا وہاں مرحوم ایس ایم صاحب کا ذکر خیر آیا۔ ہر سماج کا آدمی راستوں کو اور ترقیاتی کاموں کی طرف اشارہ کرکے ان کے گن گارہا تھا، منکی کے قریب ایک گاؤں ہے وہاں بھی ایسے ہی باتوں کا تذکرہ پایا اور لوگوں کے افسوس کئے جانے پر میں نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں مرحوم ایس ایم صاحب نے اپنے پیچھے بھی اپنے ہی جیسے افراد کو چھوڑ کر گئے ہیں ہم ان کے ادھورے کام کو مکمل کریں گے۔ اور میں یقین دلاتا ہوں کہ مرحوم ایس ایم صاحب نے جس طرح ترقیاتی کام کئے ہیں میں بھی انہیں کے نقشِ قدم پر چلوں گا۔ اس موقع پر انہوں نے یہاں کمارسوامی کے دورِ اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر پارٹی کسان کے قرضہ معافی کو اپنے حکومت کی کامیابی قرار دیتی ہے اور ہر جگہ یہی وعدہ کرتی ہے مگر کسان کے قرضہ معافی کا منصوبہ اور ایسی سہولیات کا دروازہ کھولنے والے ہی کمارسوامی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیم، راستے ، اہلیانِ بھٹکل کو درپیش کئی مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ان مسائل کو جلد سے جلد حل کرکے دیہات میں موجود غریب و لاچارلوگوں کی تعلیمی ، طبی اور دیگر سہولیات فراہم کرسکیں ۔ لوگوں کو اب چار چیزوں کی بڑی ضرورت رہتی ہے پانی ، بجلی ، بہترین سڑکیں اور امن وامان ۔اس سلسلہ میں ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہے ۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دو مرتبہ ایم ایل اے ٹکٹ کے لیے کوشش کی لیکن میں تیسری مرتبہ ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔ملحوظ رہے کہ اس سے قبل یہاں موجود کئی سماج کے لیڈران اور تنظیم کی جانب سے دو تین لیڈروں نے اپنے اپنے بیانات میں پارٹی اور دیگر چیزوں کی ترجمانی کی۔ جناب عبداللہ دامودی نے عنایت اللہ شاہ بندری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میدان میں بڑے بڑے شہ سواروں کا سامنا ہے لیکن ہمیں کوشش جاری رکھنا ہے اور دشمن کو کبھی کمزور نہیں سمجھنا چاہیے ۔ جناب سید محی الدین برماور نے سابق ایم ایل اے جناب ایس ایم یحیے کی کوششوں او رکاوشوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے پھر ایک مرتبہ اطراف کے تمام جماعتوں کے تعاون سے اپنا امید وار میدان میں اتارنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر اس سے قبل گوڈر سماج کے لیڈر کی جانب سے اپنے بیان میں ظاہر کئے گئے خدشات کہ مسلمان متحد نہیں ہے ہر پارٹی میں نوجوان نظر آرہے ہیں اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چندایک لوگ اگر دوسری پارٹی میں ہیں تو وہ بوجہ پیسے اور دیگر اپنے مفاد کے لیے ہے۔ شہر بھٹکل کے لوگ تنظیم کی آواز کو کبھی نہیں ٹھکراتے انہوں نے اس موقع پر تازہ مثال بھٹکل بند کی دے کر کہا کہ کوئی گاڑی، کوئی عورت کوئی مرد راستے پر نظر نہیں آیا۔ تنظیم کی طاقت مضبوط ہے اور مسلمان بھی متحد ہیں انہوں نے اس موقع پر گوڈرو سماج کے لیڈر سے کہا کہ آپ اس غلط فہمی کو دور کیجئے اور اپنے سماج کے ساتھ ہمارا ہاتھ ملائیے۔ 
اجلاس کے آغاز میں بات کرنے والے گوڈرو سماج کے لیڈر جناب گنپیا گوڈا نے جہاں کئی سارے خدشات ظاہر کئے وہیں اس بات کا اظہار کیا کہ ان کا سماج جے ڈی ایس اور عنایت اللہ کے ساتھ ہے ۔ قریب تیس ہزار ووٹرس اس سماج میں موجود ہیں ، کوشش کریں گے کہ سب کے سب اس بار ان کو ووٹ کریں ۔انہوں نے یہاں اس موقع پر جناب عنایت للہ کی الگ الگ انداز اور مختلف الفاظوں میں سراہنا کرتے ہوئے ایک بہترین لیڈر کی حیثیت سے ان کو پیش کیا۔ منڈے صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ اب تک مسلمانوں نے ہر پارٹی کو ووٹ دیا۔ وہ چاہے کوئی بھی پارٹی ہو اس وقت حق رائے دہی کا تناسب لگایا جائے تو 40سے 45فیصد ہوتی تھی ، اس بار تنظیم کی جانب سے کوشش کریں گے قریب 75فیصد تک پولنگ ہو ۔ اس موقع پر ایک اورلیڈر جناب تکارام نے بھی بات کی ۔ بعد نماز مغرب یہ اجلاس اختتام کو پہنچا جب کہ شرکاء کی کثرت کی وجہ سے اجلاس کا ہال تنگ ہوگیا تھا اور لوگوں کو باہر کھڑے ہوکر اجلاس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

DSC 0005

 

DSC 0011

DSC 0028

DSC 0745

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا