English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے بسائی گئی سعودی کالونی میں مسجد ہاجرہ کا عمل میں آیا افتتاح

share with us
bhatkal_me_masjide_hajira_ka_iftitaah_ , bhatkal , masjide hajira,

بھٹکل،14 جنوری 2022(فکرو خبر نیوز) جالی روڈ پر واقع بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے بسائی کی گئی نئی کالونی بنام سعودی کالونی میں مسجد ہاجرہ کا عصر کی نماز کے ساتھ افتتاح عمل میں آیا۔

 

مسجد میں ادا کی گئی پہلی نماز کی امامت قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبد الرب صاحب ندوی نے کی اور پہلی اذان جناب ابرار اکرمی صاحب دی۔

 

بعد عصر ایک مختصر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شہر کے قاضیان کے ساتھ ساتھ مولانا عبدالعلیم ندوی اور صدر جماعت المسلمین بھٹکل جنب محتشم عبدالرحمن صاحب اور بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کے ذمہ داران میں جناب یونس قاضیا ، جناب نعیم ایئکیری اور جناب محمد صادق پلور وغیرہ موجود تھے۔

 

 

یاد رہے کہ اس  مسجد کو  جماعت المسلمین بھٹکل کی تولیت میں دیا گیا ہے۔

اس موقع پر جناب یونس قاضیا نے استقبالیہ کلمات میں سعودی کالونی کو بسانے کے سلسلہ میں اہم باتوں کی طرف توجہ دلائی اور بتایا کہ اس آٹھ ایکڑ اراضی پر 93 پلاٹس ہیں اور ہم نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ جماعت کے وہ ممبران جو یک مشت رقم ادائیگی نہیں کرسکتے انہیں قسطوں میں دینے کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے والے کئی افراد کے ناموں کو گناتے ہوئے ان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح اس کالونی کو آباد کرنے میں قائم درپیش قانونی مسائل کے حل کے لیے پٹن پنچایت ممبران کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی نے مساجد کو آباد کرنے والوں کے لیے اللہ کی طرف سے دی گئی خوشخبریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بنیادی چیز یہ ہے کہ قرآن کریم نے ان کو مومنین میں شمار کیا ہے گویا ان کے مومن ہونے کا سرٹیفکٹ دنیا ہی میں مل گیا ہے۔ مولانا نے اس مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے کہا کہ منطقہ شرقیہ جماعت کے ذمہ داران قابلِ مبارکباد اس معنی میں بھی ہیں کہ انہوں نے اپنے ممبران کی سہولت کے لیے اس طرح کا پروجیکٹ پیش کیا جس سے انہیں کافی سہولتیں میسر آئیں ۔ اس مہنگائی کے دور میں جگہ خریدنا کوئی آسان کام نہیں ہے، اپنے ممبران کے لیے اقساط میں پیسے ادا کرنے کی سہولت قابلِ تقلید ہے جس پر ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مولانا نے اعمال کو اللہ کے رضا کے لیے کرنے کا پیغام بھی دیا ۔

امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم ندوی نے کہا کہ مساجد وہی لوگ تعمیر کرتے ہیں جنہیں یہ توفیق ملتی ہے اور اللہ تعالیٰ یہ توفیق اپنے محبوب بندوں کو ہی دیتے ہیں کیونکہ یہ اللہ کے گھر کی تعمیر ہے۔ مولانا نے بھٹکلی احباب کی اجتماعیت کو بھی سراہا۔

سابق نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی نے اللہ کے گھروں کو اس کے ذکر سے آباد کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھروں میں جمع ہوکر اس کو یاد کرنے والوں پر اللہ کی رحمتیں برستی ہیں اور رحمت انہیں اپنے آغوش میں لیتی ہے۔

بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کے صدر جناب نعیم ائیکیری نے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس مسجد کے تعمیری کام میں جناب سمعان رکن الدین صاحب کی مدد لی گئی جن کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا