English   /   Kannada   /   Nawayathi

UP Election 2022 :کانگریس کی پہلی فہرست جاری ِ اناو ریپ متاثرہ کی والدہ ، اور سی اےاے مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار صدف جعفر کو ملا ٹکٹ

share with us
congress

اتر پردیش میں آئندہ انتخابات کے حوالہ کانگریس کی پریس کانفرنس کے دوران امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی ہے۔ پرینکا گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی فہرست میں 40 فیصد خاتون اور 40 فیصد نوجوان امیدوار شامل ہیں

کانگریس کی پہلی فہرست میں جن خواتین کو امیدوار بنایا گیا ہے ان میں ریپ کی متاثرہ اناؤ کی لڑکی کی والدہ آشا سنگھ کا نام بھی شامل ہے، انہیں اناؤ سے ہی امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سماجی کارکن صدف جعفر کو لکھنؤ سینٹرل سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ صدف جعفر کو سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوپی اسمبلی انتخابات کی پارٹی کی اپنی امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ جدوجہد کرنے والے اور ایسے امیدوار ہوں جو سیاست میں تبدیلی لا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی فہرست میں 40 فیصد خواتین اور 40 فیصد نوجوان شامل ہیں، امید ہیں کہ ہم ان امیدواروں کے ذریعے نئی طرح کی سیاست کی شروعات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جو خواتین ہیں ان میں سے کچھ صحافی ہیں، ایک اداکارہ بھی ہیں، کچھ جدوجہد کرنے والی خواتین ہیں، ہماری ایک ضلع صدر بھی ہیں، کچھ ایسی خواتین بھی ہیں جنہوں نے کافی ظلم برداشت کیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ایسی خواتین جو سماجی خدمت گار ہیں اور اپنی علاقہ سے الیکشن لڑنا چاہتی تھیں، انہیں بھی ہم نے موقع دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا