English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈوبتی کشتی سے ہر کوئی بچ نکلنے کی فراق میں ، آج ایک اوربی جے پی رکن اسمبلی کا استعفی ، کہا ابھی مزید 100ارکان اسمبلی قطار میں

share with us

:13جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اترپردیش میں بھارتی جنتا پارٹی سے اراکین اسمبلی کا استعفی دینے کا دور جاری ہے۔ آج بی جے پی کے ایک اور رکن اسمبلی مکیش ورما نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔فیروزآباد کے شکوہ آباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی مکیش ورما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے استعفی نامہ بھی شیئر کیا ہے۔ 

یوپی میں انتخابی بگل بجنے کے بعد سے بی جے پی میں استعفی دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ریاستی وزراء سوامی پرساد موریہ اور دارا سنگھ چوہان سمیت 5 اراکین اسمبلی کے استعفی کے بعد رکن اسمبلی مکیش ورما نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔

ضلع فیروزآباد کے شکوہ آباد سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مکیش ورما نے 11 جنوری کو لکھا اپنا استعفی نامہ ٹوئیٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے 5 سال کے دور اقتدار میں دلت، پسماندہ اور اقلیتی برادریوں کے رہنماؤں اور عوامی نمائندوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ دلت، پسماندہ کسانوں اور بے روزگاروں کو نظر انداز کیا گیا۔ اس وجہ سے میں بھارتی جنتا پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ اس کے علاوہ ایم ایل اے مکیش ورما نے سوامی پرساد موریہ کی حمایت کی ہے۔

دراصل مکیش ورما جس سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ اس سیٹ سے کبھی ملائم سنگھ یادوہ بھی انتخاب لڑکر اسمبلی پہنچے تھے۔ اطلاع کے مطابق مکیش ورما نے سماج وادی پارٹی کے سپریمو کھلیش یادو سے ملاقات کی ہے اور وہ 14 جنوری کو ایس پی میں شامل ہو سکتے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا