English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوشیار! GPS پر مکمل اعتماد آپ کو ایسے راستہ پر بھی لے جاسکتا ہے

share with us

 


12/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)جی پی ایس یعنی نامعلوم راستوں کا پتہ بتانے والے سافٹ ویئر گلوبل پوزیشنگ سسٹم کی غلطی سے ٹرک 350فٹ کی بلندی پر پھنس گیا۔

ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسان کو سہل پسند بنادیا ہے اب اسے کوئی بھی کام ہو ہاتھ میں پکڑے چند انچ کے موبائل فون سے مدد لیتا ہے لیکن ٹیکنالوجی بھی کبھی کبھی ایسا دھوکا دے جاتی ہے جس سے لوگ سنگین خطرات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ہوا چین میں جہاں ایک بڑا ٹرک جی پی ایس کے غلط راستہ بتانے کے نتیجے میں ساڑھے تین سو فٹ کی بلندی پر جا پھنسا۔

سوشل میڈیا پر چین کے ایک شہر شانسی کی چنگیزی کی ہے جہاں ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جو سال نو کے ابتدائی ایام کی ہے۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ایک ٹرک اونچی پہاڑی کی تنگ سڑک پر ایسے خطرناک انداز میں پھنسا ہوا ہے کہ ٹرک کا اگلا حصہ ساڑھے تین سو فٹ گہری کھائی میں لٹکا ہوا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پھنسے ہوئے اس ٹرک کو ریسکیو ٹیم نے تین بڑے ٹرکوں کی مدد سے پیچھے کی جانب کھینچا اور واپس سڑک پر لائے۔

اس حادثے کے حوالے سے ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ جی پی ایس کے بتائے گئے راستے کے مطابق ڈرائیونگ کررہا تھا کہ اچانک ایک تنگ سڑک آگئی اور اس دوران ٹائر کے پھسلنے سے اس خطرناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑا۔

 

 

Express News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا