English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنڑا میڈیم میں انجینئرنگ کلاسس شروع کرنے کا کرناٹک حکومت کا پروگرام پوری طرح ناکام ، 23001 سیٹوں میں ایک بھی طالب علم نے نہیں کیا کنڑا میڈیم کا انتخاب

share with us

بنگلورو12 جنوری 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)  ریاستی حکومت نے دیہی علاقوں کے طلباء کے لیے کورس کو آسان بنانے کے ایک نئے آئیڈیا کے ساتھ کنڑ میڈیم میں انجینئرنگ  کے کلاسس شروع کی تھی۔ تاہم ایک طالب علم نے بھی اس کورس کا انتخاب نہیں کیا۔

اس حکم کے بعد، حکومت نے ریاست بھر کے کالجوں سے کنڑ انجینئرنگ کورسز میں داخلوں کی رپورٹ بھی 31 دسمبر 2021 تک طلب کی تھی، جو ڈگری میں شامل ہونے کی آخری تاریخ تھی۔ لیکن اس کی سراسر مایوسی کی بات یہ ہے کہ کنڑ میڈیم میں انجینئرنگ کورس کی تمام 23001 سیٹیں خالی پڑی ہیں۔

قومی تعلیمی پالیسی (NEP) کے ایک حصے کے طور پر انجینئرنگ کو علاقائی زبانوں میں 2021-22 کے تعلیمی سال سے متعارف کرایا گیا تھا۔ مجموعی طور پر ریاست کے تین کالجوں نے کنڑ میڈیم میں انجینئرنگ کے طلبہ کے لیے سیٹیں مخصوص کی ہیں۔ اگرچہ پہلے راؤنڈ کاؤنسلنگ کے دوران کچھ طلباء نے دلچسپی ظاہر کی لیکن کوئی بھی شامل نہیں ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا