English   /   Kannada   /   Nawayathi

بغیرنوٹس کے(بورڈس )ہورڈنگس نکالے جانے پرعوام مشتعل

share with us

عوام کا ماننا تھا کہ بلدیہ سے اجازت حاصل کئے جانے کے بعد ہی اس طرح کے بورڈ اور ہورڈنگس چسپاں کئے گئے ہیں، مگر بلدیہ کا عملہ بار بار پریشان کررہا ہے ۔ اس وقت یہاں ہورڈنگ کو نکالنے کے لیے آئے میونسپل کے ایک افسر وینکٹیش سے جب زین لاڈج کے مالک نے پوچھا کہ اس طرح کی کارروائی بغیر اطلاع اور نوٹس کے کیسے کی جاسکتی ہے تو اسی دوران میونسپل کامزدور جو کہ نشہ میں تھا، زین لاڈج کے مالک اوردیگر عوام کو دھکا دینے لگا، اس پر عوام اور مشتعل ہوگئی اور مزدور کی اس ہمت پر خوب احتجاج کرتے ہوئے میونسپل افسر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اس موقع پرعوام جمع ہونے لگے اور ہندو مسلم تمام لوگوں نے مل کر یہاں میونسپل پر الزام لگایا ہے کہ دن بدن میونسپل کے ذیلی عملے کی دادا گری بڑھتی جارہی ہے ، اور قانون کے آڑ میں من مانی کی جارہی ہے ، عوام کا ماننا تھا کہ قوانین کا پاس و لحاظ ضرور رکھا جائے گا، مگر خود بلدیہ کے افسران قانون کا پاس و لحاظ کئے بنا ، بغیر نوٹس کے اس طرح کے انہدامی کارروائی کیا معنیٰ رکھتی ہے ۔

20130405 161631

 

20130405 161426

20130405 161648

20130405 161621

20130405 162530

20130405 161730

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا