English   /   Kannada   /   Nawayathi

عبداللہ اعظم کی تمام معاملوں میں ضمانتیں منظور، جلد آ سکتے ہیں جیل سے باہر

share with us

:12جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم کی آخرکار تمام معاملوں میں ضمانتیں منظور کر لی گئیں ہیں۔ عدالت سے راحت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم خان جلد ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ ان کی گھر واپسی کے لئے کاغذی کاروائی بھی شروع ہوئی گئی ہے۔

ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق سماجوادی پارٹی کارکنان میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے تو وہیں عبداللہ اعظم کے جیل سے باہر آنے کی اطلاعات سے پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب پارٹی کارکنان اپنے رہنما عبداللہ اعظم کا رامپور میں بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بتا دیں کہ نو معاملوں میں منگل کے روز ضمانتیں داخل کر دیے گئے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں اور ان کی اہلیہ ممبر اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ و فرزند عبداللہ اعظم کے خلاف دو برتھ سرٹیفیکیٹس، دو پاسپورٹ اور دو پین کارڈ رکھنے کے معاملے سمیت کئی معاملے درج کرائے گئے تھے، وہ گذشتہ 26 فروری 2020 سے سیتاپور جیل میں قید ہیں جبکہ ممبر اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ 10 ماہ بعد رہا ہو گئیں تھیں۔

عبداللہ اعظم پر تقریباً 40 مقدمات درج ہیں۔ انہیں ان تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ امید جتائی جا رہی ہے کہ عبداللہ اعظم جیل سے باہر آکر اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیر کریں گے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا