English   /   Kannada   /   Nawayathi

جیت ہو ئی تو’’ میں جیتا‘‘ اور اگر ہار گئے تو ’’عوام قصورار‘‘!؟ : اننت کمار ہیگڈے

share with us

اس افتتاحی تقریب میں انہوں نے بہت ساری پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پہلے بھی بھٹکل کے عوام نے بی جے پی کا ساتھ دیا ہے ۔ ایڈیورپاکی بیان بازی اور پھر پارٹی سے پھرجانے اور پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی کی تشکیل دینے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ایڈیورپا کو کوئی نہیں جانتا تھا تب سے بی جے پی کام کررہی ہے ، ان کا یہ کہنا کہ ان کے سماج کی وجہ سے بی جے پی اقتدار میں آئی ، اور بی جے پی کی پہچا ن ایڈی یورپا سے ہے تو اس سے بڑا دھوکہ کیا ہوسکتا ہے ۔ کوئی لیڈر جب فتح سے ہمکنار ہوتاے تواس کی وجہ خود کو ثابت کرتا ہے۔ مگر وہیں اگر ہار جاتا ہے تو اس کا ذمہد ار، کسی سماج کو،کار کنان کی کاہلی اور لاپرواہی کو قرار دیتا ہے ۔جیت ہو ئی تو میں جیتا اور اگر ہار گئے تو عوام قصورار، ہار گئے تو ہزار بہانے ہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ بی جے پی کا جھنڈا کسی کے گھر پر لٹکتا تو اس کو سماج سے بائیکاٹ کیا جاتا تھا۔ بی جے پی پارٹی کن دشواریوں سے گذر کر کرناٹک میں اپنی پہچان بنائی ہے ہم اس کو جانتے ہیں۔ جو کارکنان سائیکل میں گھوم کر پید ل چل کر پارٹی کے لئے کام کرتے ہیں وہ آج بھی اسی سائیکل پر گھوم رہے ہیں اور لیڈران کہیں سے کہیں پہنچ گئے ، اسی انسانیت کو بھولنے کی وجہ سے نہ کوئی پارٹی ترقی کررہی ہے اور نہ کوئی شخص ترقی کررہا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کئی باتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے یہاں موجود حامیوں سے اپیل کی کہ گووندا نائک کو ووٹ دے کر ان کوجتائیں۔ ملحوظ رہے کہ اس موقع پر بی جے پی کے اُمیدوار گووندانائک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے بعد اننت کمار ہیگڈے کے ساتھ ایک پریس کانفرنس منعقد کیا گیا جس میں اننت کمار نے موجود مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی تیاریوں کے لیے آج دفتر کا افتتاح کیا گیا ہے ۔میں دیگر کارکنان کی جانب سے یہی کہوں گا کہ بھٹکل حلقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی ضرور جیتے گی، گذشتہ چار سالوں سے عوام جانتی ہے کہ بی جے پی پارٹی نے عوام کے لئے کیا کیا ہے اور کس انداز سے ترقیاتی کام کئے ہوئے ہیں اور یہی چیزیں سامنے رکھ کرہم اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ بھٹکل حلقے کے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ضرور جتائیں گے انہوں نے اخیر میں مقامی لوگوں سے حق رائے دہی ان کے حق میں استعمال کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر مقامی صحافیوں کے ذریعہ سے بھی مختلف سوالات کئے گئے،

DSC 0592

 

DSC 0609

DSC 0620

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا