English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس اور امریکا میں بات چیت بے نتیجہ رہی

share with us


22/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)جنیوا میں امریکی نائب سیکرٹری خارجہ وینڈی شیرمن اور روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کی آٹھ گھنٹے طویل ملاقات بے نتیجہ رہی۔ شیرمن کے مطابق ان کی روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی تاہم واشنگٹن کو روس کی سکیورٹی تجاویز پر تحفظات ہیں۔ صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بات چیت مشکل مگر پیشہ وارانہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امریکی پوزیشن پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔ شیرمن کے مطابق پیر کو ہونے والی بات چیت سے یہ صاف ظاہر نہیں کہ روس اپنے عسکری عزائم سے پیچھے ہٹے گا یا نہیں۔

 

 

Dw News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا