English   /   Kannada   /   Nawayathi

گزشتہ سات برس اب تک کے گرم ترین سال تھے، یورپی سائنسدان

share with us


22/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین کی انفارمینشن ایجنسی کوپرنیکس کلائمینٹ چینج سروس کا کہنا ہے کہ سن 2021 بھی اب تک ریکارڈ کیے گئے گرم ترین برسوں میں سے ایک تھا۔ اس ادارے کے مطابق 2021 میں یورپ، شمالی امریکا اور بحیرہ روم میں بھی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ انفارمیشن ایجنسی کے مطابق درجہ حرارت میں یہ حیران کن اضافہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ لوگوں کو زندگی گزارنے کے طریقوں کو تبدیل کرنا ہو گا، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنا ہوگا اور دیر پا ترقی کے اصولوں کو اپنانا ہو گا۔ اس ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے علاوہ میتھین گیس میں بھی خاطر خواہ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے، جو ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

 

 

Dw News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا