English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت قانونی کارروائی: وی پی منوہر

share with us

کل یہاں پرواسی مندر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور اُمیدواروں کے خرچ واخراجات پر کڑی نگاہ رکھی گئی ہے۔ ایک سنیئر افسر ، ایک پولس سب انسپکٹر سمیت دو پولس کانسٹیبل پر مشتمل چا ر الگ الگ ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے ، یہ لوگ انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کی چھان بین کریں گے۔ سیاسی اجلاس اور دیگر پروگراموں کی ویڈیو گرافی کے بعد اس کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے ، انتخابی مہم کے خرچ و اخراجات کا حساب رکھنے کے لئے الگ الگ افسروں کو نامزد کیا گیاہے۔ غیرقانونی طور پر زر اور شراب کی برآمدگی یا درآمدگی پر روک لگانے کے لئے سخت پہرے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ شرالی ، سرپن کٹے، گورٹے، گیر وسوپہ، چنداور،سمیت مختلف چیک پوسٹوں پرسیکیورٹی گارڈ اور پولس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ سمندری راستے سے بھی چوری چھپے شراب کے درآمدگی کا خدشہ ہے اس لئے یہاں بھی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں خبریں ملی ہے کہ بھٹکل تعلقہ کے مختلف رہائشی ہوٹلوں میں شراب کی فروختگی جاری ہے ،ا س سلسلہ میں خصوصی جانچ کمیٹی تشکیل دے کر اس سلسلہ میں کارروائی کی جائے گی۔بھٹکل اسمبلی حلقے میں انتخابی کارروائیوں کے لئے دس بوتھ کا تعین کیا گیا ہے ہر بوتھ پر 24سیکٹرآفسرس کو نامزد کیا گیا ہے۔ 7اپریل تک شناختی کارڈ اور ووٹرلسٹ کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بروز اتوار کے جی پی کے سیاسی اجلاس میں قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جس کی بنا پر 24ٹیمپو، 3اومنی کار، ایک آٹو رکشہ ، اور پانچ ٹووھیلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا