English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناگپا نائک روڈ کے مسائل کے حل کے لیے کونسلر عبداللہ خطیب کی کاوشوں کاآغاز

share with us

جس میں کچروں کے ڈھیر کے مسئلہ کے علاوہ راستہ کی درستگی اور نالوں کی درستگی تھی ، محلہ کے حالات سے واقفیت کے بعداسسٹنٹ کمشنر آر پی منوہر نے میونسپل چیف انجینئر اور انجینئر کو بلا کر فوری ان مسائل سے نمٹنے کی ہدایت کی اور اہلِ محلہ کو یقین دلایا کہ جلد سے جلداس کی جانب قدم اُٹھایا جائے گا۔ 

IMG-20130401-WA0001

IMG-20130401-WA0008

ایس ایس ایل سی کے طلباء کی قسمت آزمائی کا آغاز
ضلع بھر سے 21ہزار طلباء نے امتحان لکھا 

کاروار/بھٹکل ،یکم اپریل (فکروخبر نیوز ) آج سے ایس ایس ایل سی کے طلباء کے امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے ۔ریاستِ کرناٹک سے جملہ 8,49,571طلباء ، اُترکنڑا ضلع سے 21,476طلباء نے آج امتحان میں شرکت کرتے ہوئے اپنے قسمت آزمائی کا آغاز کیا۔ گذشتہ سال کی طرح پرچہ چوری اور دیگر جعل سازی کے کارروائیوں پر قابو پانے کے لئے پرائمری تعلیمی پریکشا کمیشن نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہوئے ہے۔ 15اپریل سے ہی پرچے جانچ کی کارروائیوں کا آغاز ہوگا۔ کاروار ضلع سے امسال جملہ 5240طلباء اور10435طالبات نے امتحان دیا۔ اسی طر ح دوبارہ امتحان دینے والے طلباء کی جملہ تعداد11016ہے۔امتحان ہال میں کسی بھی طالبِ علم ، اساتذہ یا پھر اعلیٰ ذمہد اروں کو موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بی ای او اور تعلقہ بیداری دل کے ٹیم کوپولس کے تعاون کے ساتھ رات کے وقت ژیراکس دکانوں اور اہم راستوں پر گشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہر امتحان گاہ سے دوسو میٹر کی دوری تک کڑی نگاہیں رکھی گئی ہیں ۔ مضمون سے متعلق استاد کو امتحان گاہ میں آنے کی اجازت بھی نہیں ہے ، علاوہ ازیں کسی بھی ہنگامہ خیز واردات سے نمٹنے کے لیے ایک ایسے افسر کا تعین کیا گیا ہے جو ابتدائی طبی امداد کے میڈیکل باکس کے ساتھ شریک ہو۔ ہر امتحان گاہ میں پانی ، بہترین روشنی و بجلی اور دیگر ضروری سہولیات کو فراہم کئے جانے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمۂ تعلیم نے خصوصی نگہداشت والی ٹیم کو تشکیل دیا ہے تاکہ ہر غیرقانونی کارروائیوں پر نگاہ رکھ سکے۔

DSC 0591

 

DSC 0592

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا