English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابوظبی:ویکسین نہ لینے والے افراد اب سرکاری اداروں میں داخل نہیں ہوسکتے

share with us


10/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کی دارالحکومت ابوظبی کے تمام سرکاری محکموں میں ویکسین نہ لینے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ابوظبی حکومت نے فیصلے کا نفاذ آج پیر 10 جنوری سے کر دیا ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں میں داخلے کی شرط ویکسین کی تمام خوراکوں کی تکمیل ہے۔

’صحت کے اداروں کے طے شدہ ضوابط پر عمل کرتے ہوئے اس فیصلے سے ان لوگوں کو استثنی ہے جن کے پاس متعلقہ ادارے سے اجازت ہو‘۔

حکومت نے کہا ہے کہ نئے فیصلے کے بعد سابقہ فیصلے پر بھی عمل جاری رہے گا کہ ہر ادارے میں کام کرنے و الے افراد ہر سات دن میں پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔

پی سی آر ٹیسٹ اداروں میں کام کرنے والے مستقل ملازموں کے علاوہ عارضی ملازموں کے لیے بھی ہے۔

جبکہ اداروں میں آنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ 48 گھنٹے پہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ دکھائیں۔

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا