English   /   Kannada   /   Nawayathi

روزگاری کے مواقع صرف صلاحیت پر منحصر ہیں: پروفیسر وی پی ہیرے مٹھ

share with us

اب اگر آپ کے اندر صلاحیت ہے ، قابلیت ہے اور آپ اس فیلڈ کے ماہر ہیں تو روزگاری کے خواب دیکھ سکتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار دھارواڑ یونیورسٹی کے پروفیسر وی پی ہیرے مٹھ نے کیا وہ یہاں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کے 45ویں سالانہ اجلاس میں شریک طلباء سے مخاطب تھے۔ انہوں نے اس موقع پر بول چال کی ڈھنگ کو درست کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ گفت وشنید کے رنگ ڈھنگ کو اس کے سلیقے اور آداب کو سکھیں۔ کتابوں کی دنیا سے پریکٹکل دنیا کی طرف نظر دوڑائیں، اور بیرونی دنیا کے تلخ حقائق سے واقف ہوں۔ ملحوظ رہے کہ یہ اجلاس بروز اتوار کالج کے ہال میں منعقد کیا گیا تھا۔ برادرم ندیم قوسین کے تلاوتِ قرآن پاک سے آغاز کئے جانے والے اس اجلاس میں مہمانِ خصوصی جناب عبد الرحمٰن صدیقی بھی موجود تھے، انہوں نے یہاں اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر ایس اے عطار، ڈاکٹر کے سی نذیر احمدسمیت انجم انتظامیہ کے ذمہ داران اسٹیج پر تشریف فرما تھے۔ جبکہ اس موقع پر کئی سابق اساتذہ اور مختلف میدانوں میں نمایاں کار کردگی حاصل کرنے والے طلباء کے مابین انعامات تقسیم کئے گئے اور تہنیتی اعزازات سے نواز ا گیا.

rfgfdeeew

 

dfssswwws

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا