English   /   Kannada   /   Nawayathi

شوانندا نائک کو جتائیں وہ آپ کے حلقے کے اگلے وزیر بنیں گے

share with us

اُتر کنڑا ضلع میں آج سے کے جی پی کے سیاسی انتخابی مہم جاری ہے۔

ہر جگہ لوگ جمع ہوکر ریاست کے لوگ مجھ سے محبت و الفت کو مظاہرہ کررہے ہیں۔ آپ بی جے کو سبق سکھائیں یہاں سے ایک ووٹ بھی بی جے پی کو نہیں دینا چاہئے ۔ ان باتوں کا اظہار سابق وزیرِ اعلیٰ او ر کے جی پی پارٹی کے بانی و صدر ایڈیورپا نے کیا وہ یہاں کے جی پی کی جانب سے منعقد کردہ عام اجلاس میں عوام سے مخاطب تھے، اس موقع پر انہوں نے بھٹکل اسمبلی حلقے سے شوانندا نائک کانام کے جے پی کے اُمیدوار کی حیثیت سے اعلان کرتے ہوئےان کو جتانے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ جہاں بی جے پی پارٹی میں ان سے کئے گئے برتاؤ کی سرزنش کی وہیں کانگریس پارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو اور بالخصوص مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طو رپر استعمال کیا۔ گذشتہ ساٹھ برسوں سے اس نے بے روزگاری اور پسماندگی ہی مسلمانوں کو دی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر کے جی پی پارٹی کے قیام کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں وزیرِ اعلیٰ کی کرسی کے لالچ میں پارٹی کی بنیاد نہیں رکھی۔ ، کرناٹک کی سنسکرتی اور ثقافت کو بچانے کے پارٹی کی بنیاد رکھی ہے تاکہ غریبوں اور بے سہاروں کو انصاف مل سکے۔یہاں کی گندی سیاست سے عوام کو نجات دلانے کے لیے میں نے پارٹی کو لایا۔ انہوں نے یہاں عام سیاسی لیڈروں کی طرح ہی کئی سارے وعدے بھی کئے جیسے مچھوواروں کے مسائل، محکمہٗ جنگلات کے مسائل کے علاوہ شہری ترقیات بجٹ کو بڑھاوا دینے وغیرہ ۔ 
ملحوظ رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ برائے ایندھن شوبھا کرندلاجے ، اورسابق اقلیتی وقف بورڈ کے صدر یوسف قریشی نے بھی بات کی یوسف قریشی نے اپنے بیان میں دہشت گردی کے آڑ میں بھٹکل کا نام بار بار لئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شوانندا نائک سے مخاطب ہوکر کہا کہ جیتنے کے بعد سب سے پہلے اس مسئلہ کو حل کریں اور پھر انہوں نے یہاں مرکزی حکومت یو پی اے پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ معصوم مسلمانوں کو گرفتار کرکے چھ چھ مہینہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھ کر چھوڑا جارہا ہے ،ا وران کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے یہاں اس موقع پریقین کے ساتھ کہا کہ بھٹکل کے عوام شوانندا نائک  کوضرور جتائیں گے اور پرزور مطالبہ بھی کیا کہ حق رائے دہی کا استعمال کے جی پی کے حق میں کریں ۔

DSC 0304

 

DSC 0312

DSC 0381

DSC 0483

DSC 0478

DSC 0352

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا