English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیری صبح صبحِ بنارس کا پرتو، تری شام میں ہے اودھ جیسا جادو

share with us

منکی کی ابھرتی ہوئی شاعرہ شبانہ ثمین نے سرزمین منکی کو سلام عرض کیا جن کا کلام آواز میں منفرد مقام رکھنے والے مولوی عرفات کٹنگری نے اپنے ساتھیوں سمیت سامعین کے گوش گذار کیا ۔ جن کے کچھ اشعار ملاحظہ ہوں ۔
معطر معطر تو گلزارِ نکہت, تری خاک میں ہے محبت محبت 
ہے نظرانۂ دل خراجِ عقیدت ,سلام عرضِ منکی سلام محبت
تیری صبح صبحِ بنارس کا پرتو, تری شام میں ہے اودھ جیسا جادو 
مچلتی ہوئی لہر اونچے وہ پربت, سلام عرضِ منکی سلام محبت 
بھٹکل کے مشہور شاعر ڈاکٹر حنیف شباب نے اپنے مشہور نظم اور لائن کٹ گئی سناکر سامعین کے نام یہ پیغام دیا کہ لڑکیاں بھی جینے کا حق رکھتی ہیں اور وہ وہی رزق کھاتی ہیں جو ان کے مقدر کا ہوتا ہے ۔ 
طنزومزاح کے معروف شاعر جناب ڈپیکل نے اپنے اشعارکے ذریعہ خوب ہنسایا اور مشاعر ے کو گرمادیا ۔ 
مرے سیل فون میں بیلنس بھیجو کہتی ہے مجھ کو
نہیں بھیجوں تو وہ مجھ کو پریشاں حال کرتی ہے 
مجھے الو بناتی ہے مری معشوقہ روزانہ 
مرا بیلنس لے کے دوسرے کو کال کرتی ہے 
بینگلور سے تشریف لائے ہوئے شاعرمبین منور نے اپنے نعتیہ کلام سنایا 
ہرسال میسر ہو رمضان مدینے میں 
آقا کے بنیں ہم بھی مہمان مدینے میں 
ملتی ہے وہاں جھک کر افلاک کی اونچائی 
رحمت کے فرشتے ہیں دربان مدینے میں 
جناب عزیز الدین عزیز بیلگامی نے اپنے اشعار سے سامعین کا دل جیت لیا۔کلام کا آغاز اپنے مشہوراشعار سے کرتے ہوئے اپنے خوبصورت ترنم سے محفل میں جان بھردی۔
ایک ایسی خوشگوار سزا ہے ہمارے پاس 
گالی تمہارے پاس دعا ہیں ہمارے پاس 
تہذیب بے لباس کے رسیا ہ ہو تم مگر 
بوسیدہ پیر ہن میں حیا ہے ہمارے پاس 
موصوف نے اپنی مشہور نعت دعوت وہدایت کی اک حسیں شفق لے کر بھی حاضرین کی فرمائش پر پیش کی ۔
جوہر کانپوری کا جوش و جذبہ اور ان کی دلی کیفیات دلوں کو چیرتے ہوئے فضا میں گرمی پیدا کررہی تھی ،اور اپنے انوکھے انداز میں جہاں سامعین سے داد وصولے وہیں اشعار سے سامعین کا بھی دل جیت لیا۔
تجھے مری اندھیری شب کا جگنو بن کے رہنا ہے 
مری سانسوں کے ہر غنچے میں خوشبو بن کے رہنا ہے 
وطن کے دشمنوں سے ہم کو سمجھوتہ نہیں کرنا ہے 
ہمیں اس ملک کے سلطان ٹیپو بن کے رہنا ہے 
جناب ابومحمد کے مکان کے سلسلہ میں انہوں نے کہا۔ 
کہا خلوص کے دیوار ودر بناتے ہیں 
یہاں تو لوگ محل و کھنڈر بناتے ہیں 
گھروں کے توڑنے والوں کے درمیاں رہ کر 
بہت حسین ہے جو لوگ گھر بناتے ہیں 
انہوں نے اپنی مشہور نظم اسلام او ردہشت گردی بھی سنائی ۔
آواز کے بادشاہ جناب ڈاکٹر ماجد دیوبندی نے حالاتِ حاضرہ کے ذیل میں اپنے اشعار سامعین کے سامنے رکھے ۔ 
لاکھ خوف طاری ہو زلزلوں کے آنے کا 
سلسلہ نہ چھوڑیں گے ہم بھی گھر بنانے کا 
تو حدیث وقرآں میں راہِ خیر کو ڈھونڈو 
ختم ہوچکا ہے انبیاء کے آنے کا 
انہوں نے اپنی مشہور غزل ہردرپہ جھکے سر یہ مری شان نہیں ہے اور گیت تجھے تجھ سے چرالوں گا بھی پیش کیا ۔ 
اللہ مرے رزق کی برکت نہ چلی جائے 
دو روز سے گھر میں کوئی مہمان نہیں ہے 
گیت کے اشعار 
میں تیرے حسن کو نغمات کے سانچے میں ڈھالوں گا 
تجھے تجھ سے چرالوں گا تجھے تجھ سے چرالوں گا 
ان شعراء کے علاوہ کاروار کے منظور فہیم ، طنزومزاح کے بادشاہ شاداب بے دھڑک ، بہترین آواز کے مالک ابراہیم نفیس ، جناب جاوید،مظہرالدین مظہر نے بھی اپنے کلام سے نوازا ۔ ملحوظ رہے کہ ابتدا ء میں بھٹکل نیوز کے ایڈیٹر جناب عتیق الرحمٰن نے مہمانوں کا تعارف کراتے ہوئے منکی قصبے کی تاریخ کے ساتھ ساتھ یہاں کے باشندوں کی خصوصیات کو مہمانوں کے سامنے پیش کیا۔اس مشاعرے کی تلاوت محمد عبادہ نے کی ، ماسٹررضوان نے نعت پیش کی اور حسن باپو حسن باپا نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ۔ نظامت کے فرائض جناب رحمت اللہ راہی نے بہترین انداز میں انجام دےئے ۔ قریب دو سوا دو بجے یہ مشاعرہ اختتام کو پہونچا ۔

DSCN5340

IMG 0041

IMG 0100

IMG 0115

IMG 0035

IMG 0009

IMG 0046

IMG 0123

IMG 0015

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا