English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابل میں پوسٹرز آویزاں ،افغان خواتین کو پردہ کرنے کا حکم!

share with us

 

8/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)افغان میں دارالحکومت کابل میں پوسٹرز آویزاں کر دیے جس میں افغان خواتین کو پردہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق پوسٹر، جس میں ایک چہرے کو برقع سے ڈھانپے دیکھا جاسکتا ہے، وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی طرف سے رواں ہفتے کیفے اور دکانوں پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

پوسٹر میں پردے کے حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’شریعت کے مطابق مسلم خواتین پر حجاب پہننا لازم ہے‘۔

طالبان کی اسلامی قانون کی تشریح کو نافذ کرنے کے ذمہ دار وزارت کے ترجمان نے ان احکامات کے پیچھے ہونے کی تصدیق کی۔

صادق عاکف مہاجر نے کہا کہ ’ اگر کوئی خاتون اس پر عمل نہیں کرتی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں سزا دی جائے گی یا مارا پیٹا جائے گا، یہ صرف مسلم خواتین کے لیے شرعی قانون پر عمل کرنے کی ترغیب ہے‘۔

کابل میں خواتین پہلے سے ہی اپنے بالوں کو اسکارف سے ڈھانپتی ہیں جبکہ کچھ باحجاب مغربی لباس پہنتی ہیں۔

دارالحکومت کے باہر برقع، جو 90 کی دہائی میں طالبان کے پہلے دور حکومت میں خواتین کے لیے لازم تھا، اب بھی عام ہے۔

 

 

Dawn News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا