English   /   Kannada   /   Nawayathi

انقلاب زندہ باد کے نعرے کو پھر سے دہرانا ہوگا

share with us

ان باتوں کا اظہار مشہور و معروف صحافی جانب عزیز برنی نے کیا۔ وہ یہاں ساحل آن لائن کی جانب سے تنظیم گراؤنڈ نوائط کالونی میں منعقد کردہ عام اجلاس سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے موجودہ صحافت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنی زرخرید میڈیا کے ذریعہ کہے کہ نائن الیون کا واقعہ بن لادن اور القاعدہ نے کیا ہے یہ آپ کو ماننا ہوگا اگر وہ کہے کہ دہشت گرد اسلحہ عراق میں تھا اور صدام حسین اس کا ذمہ دار ہے تو آپ کو ماننا پڑے گا اس لیے کہ میڈیا آپ کا نہیں ہے ۔انہوں نے مسلمانوں کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ آپ کو جاگنا ہوگا اور اس کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ اگر آپ لاپرواہ ہیں تو لا پرواہ کو کوئی جگا نہیں سکتا جبکہ سوتے ہوئے کو جگانا آسان ہے ۔ مسلمانوں کے حال پر افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا حال یہ ہے کہ کوئی اچھا مضمون پڑھ لیا تو خوش ہوگئے، کوئی تقریر سن لی تو پرسکون ہوگئے ۔ انہوں نے مسلمانوں کے جذبے اور ولولوں کو قبرستان کے ان وعدو ں سے تشبیہ دیا کہ جب میت کو قبرستان میں لٹا دیا جاتا ہے تو اس وقت انسان خود سے وعدے کرتا ہے کہ نماز پڑھیں گے اچھے اعمال کریں گے جیسے ہی قبرستان سے باہر آگئے تو پھر ظالم دنیا کے مسائل میں پھنس کررہ گئے۔مقرر کی تقریر اور خطیب کے خطابت کا اثر بھی صرف مسجد چہاردیواروں کے اندر رہتا ہے۔ اگر یہ سچ ہے تو میرا بولنا بیکار ہے ، یہ قوم سوئی ہوئی ہے ،سوتے ہوئے کے کان کے پاس ہلکے سے بھی آواز کی جائے تو وہ جاگ جاتا ہے مگر جو جاگ رہا ،لاپرواہ ہے تو اس کے بغل سے طوفان بھی گذر جائے تو وہ لاپروہ ہی رہے گا۔ انہوں نے ناظرین و سامعین کے کے نبض پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ اُردو صحافت کی تاریخ سے واقف ہونے کی کوشش کریں اگرایسا ہوا تو ایک نہیں کئی صحافی پیدا ہوں گے اگر نہیں تو جو صحافی ہے وہ بھی ختم ہوجائیں گے ۔اگر آپ کی توجہ صحافت پر ٹکی رہی اس میں آگے بڑھتے رہے تو پھر بھٹکل شہر کو دہشت گردی سے نہیں بلکہ ایک راہ بھٹکوں کو راہِ راست پر لانے والے شہر سے پہچانا جائے گا۔ اس ملک کے شرپسند عناصراور آرایس ایس کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ شندے نے جو بات کہی تھی کہ آر ایس ایس دہشت گردی کے کیمپ چلاتے ہیں تو وہ سچ تھا کیوں کہ وہ ہیمنت کرکرے کے چارج شیٹ میں درج کردہ تحریر تھی ، مگر معافی مانگی گئی اس کی وجہ آخر کیا ہے؟ ہیمنت کرکرے کی چارج شیٹ ،اور ایسے کئی واقعات اس بات کے گواہی دیتے ہیں کہ دہشت گرد ہم نہیں بلکہ تم ہو۔ موصوف مقرر نے کئی ساری اہم چبھتے عنوانات پر بات کرتے ہوئے آخر میں انہوں نے کہا کہ میں آپ سے محبت کرتاہوں، میں بھٹکل سے محبت کرتاہ وں، مجھے ان سے ہمدردی ہے جو جیل کے سلاخوں کے پیچھے دھکیلے گئے۔ میں لکھنا چاہتا ہوں، میں ہندوستان کے کونے کونے میں پہنچ کر یہ پیغام دینا چاہتاہوں ، مگر میں تنِ تنہا کچھ نہیں کرسکتا سب کو مل کر آواز لگانا ہوگا، آزادی کا نعرہ انقلاب زندہ باد کو دہرانا ہوگا۔ تاکہ جو یہاں انٹلی جنس افسران ، سی آئی ڈی کے افسران بیٹھے ہوئے ہیں وہ یہ سمجھیں کہ عزیز برنی اکیلا نہیں تھا بلکہ سب میری آواز میں ہم آواز تھے۔عراق، صدام، بن لادن، اور ایسے کئی سارے موضوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے جانب عزیز برنی ایک یہ صدا لگائی کہ آپ اپنے جوتوں پر نظر رکھیں ، اور الزام تراشی کرنے والے کے سر کو دیکھیں تو پھر آپ کا سر ہمیشہ اونچا رہے گا جس طرح منتظر زیدی جیسا بے باک صحافی نے کے سر پر جوتے پھینک کر وقت کے سوپر پاور کو جھکنے پر مجبور کیا تھا۔ جھوٹے الزامات اور فرضی مقدموں کے ذریعہ صدام کو پھانسی پر لٹکانے والے بش کو صدام نے ہاتھ میں قرآن تھام کر چہرے پر بشاشت رکھ کر یہ ثابت کردیا تھا کہ مسلمان صرف قرآن کے سامنے جھکتا ہے ۔ 
ملحوظ رہے کہ یہ جلسہ ساحل آن لائن کے زیرِاہتمام آج بعد نمازِ عصر رابطہ ہال کے بالمقابل تنظیم گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔ جلسہ کی صدارت کررہے جناب ایس ایم خلیل الرحمٰن صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کی اہمیت پر گفتگو کی تھی۔بیان کا خلاصہ اور جلسہ کابقیہ حصہ انشاء اللہ عنقریب شائع کیا جائے گا۔

ghytui

 

gbhjy

fgt

bhgjy

IMG 0063

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا