English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کا کارگو جہاز کیا ہائی جیک

share with us


 

الحدیدہ : 03/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع) یمن کے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کا ایک کارگو بحری جہاز ’’روابی‘‘ کو ہائی جیک کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے جزیرہ سقطریٰ سے جازان بندرگاہ جانے والے سمندری مشن پر مامور بحری جہاز کو ہائی جیک کرلیا ہے تاہم ابھی قذاقوں نے مطالبات پیش نہیں کیے ہیں۔

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان جرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے جھنڈے والے کارگو بحری جہاز میں یمن کے ایک اسپتال کے لیے ایمبولینس، طبی آلات، مواصلاتی آلات، خیمے، ایک فیلڈ کچن، فیلڈ لانڈری یونٹ اور تکنیکی اور حفاظتی معاونت کا سامان لایا جا رہا تھا۔

ترکی المالکی نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بحری قذاقی کا یہ عمل خطے کے لیے خطرہ ہے جس نے جنوبی بحیرہ احمر اور باب المندب آبنائے میں آزادانہ اور محفوظ بحری سفر اور بین الاقوامی تجارت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

جنرل المالکی نے حوثی باغیوں کو خبردار کیا کہ فوری طور پر کارگو جہاز کو آزاد کردیں ورنہ روایتی بین الاقوامی انسانی قانون، سمندر میں مسلح تنازعات پر سان ریمو مینوئل اور سمندر کے قانون پر اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب حوثی باغیوں کے ترجمان نے سعودی عسکری اتحاد کے جنرل المالکی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارگو شپ میں اسپتال کا سامان نہیں بلکہ فوجی ساز و سامان ہے اور جہاز بغیر اجازت نامے کے یمن کی حدود میں داخل ہوا تھا۔

 

Express News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا