English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینکٹاپور ہائی وے کے قریب بائیک راہگیر سے ٹکراگئی(مزید خبریں)

share with us

بائیک سوار وں کے چہرے اور دیگر جسم کے اعضاء زخمی ہوئے ہیں جب کہ راہگیر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، بائیک سوار شنکر اور سنیل دونوں کا تعلق گلبرگہ شہر ہے یہ دونوں یہاں شرالی کے ماستی کٹے نامی علاقے میں مقیم ہیں، موقع واردات پر موجود ایک پولس پیادے کے بیان کے مطابق بائیک چلارہا شنکر نشہ میں دھت تھا ، اور بے قابو ہوکر راہگیر سے ٹکراگیا ہے۔ دیہی پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد اُڈپی کے آدرشا اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

IMG 0005

 

mkjl

ghtt

شہر بھٹکل میں ٹی بی بیماری کے تئیں بیداری جلوس

بھٹکل 25مارچ (فکروخبر نیوز ) آج شہر بھٹکل میں ٹی بی بیماری کے خصوصی دن کے موقع پر ضلع محکمۂ صحت و خاندان بہبود کی جانب سے ایک بیداری جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس کاآغاز شہرکے سرکاری اسپتال سے ہر جھنڈی دکھانے کے ساتھ کیا گیا اس کے بعد شہر بھر میں یہ جلوس مختلف قسم کے کٹ آؤٹ تھام کر اہم شاہراہوں سے گذرا اورٹی بی بیماری کے تئیں ہونے والے نقصانات کے سلسلہ میں بیداری پیدا کی گئی ، اس جلو س میں ضلع بھر سے آیا ہوامختلف اسپتالوں کا طبی عملہ موجود تھا۔ 

25bhat2
بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم 

بھٹکل 25مارچ(فکروخبر نیوز ) آج شہر بھٹکل کے مرچنٹ اسوسی ایشن کے صدرو اراکین نے اسسٹنٹ کمشنر کو ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں یہ درخواست کی گئی تھی کہ 2اپریل کو شہر کمٹہ میں منعقدہ ماحولیات اجلاس کی تاریخ کو ملتوی کیا جائے۔ میمورنڈم میں اعتراض جتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ اجلاس کا انعقاد 2اپریل کو ہے جب کہ 20مارچ کو اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، اس صورت میں سیاسی لیڈران ایسے اجلاس سے فائدہ اُٹھا کر اپنے اپنے مطلب کے لیے استعمال کریں گے۔ ایسے حالات میں اجلاس کے مقصد پر بھاری اثر پڑے گا۔ْ دوسری درخواست یہ کی گئی ہے کہ اس اجلاس کو ملتوی کرکے انتخابات کے بعد منعقد کریں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وی آر پی منوہر نے میمورنڈم قبول کرتے ہوئے ضلع انچارج تک درخواست کوپہنچانے کی یقین دہانی کی ہے ۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے صدر وینکٹیش پربھو، ایم ایس محتشم، آر ایم اقبال، جیارام، وینکٹیا بھائرا منے، ستیش کمار، وغیرہ موجود تھے۔

DSC03376

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا