English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہائی وے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا خدشہ : جناب ایس ایم خلیل الرحمٰن

share with us

ان باتوں کااظہار جناب سید خلیل الرحمٰن صاحب نے کیا وہ یہاں مرچنٹ اسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کردہ ’’ہائی وے پروجیکٹ اجلاس ‘‘ سے بات کررہے تھے انہوں نے کہا کہ آئندہ سالوں میں جو ہماری معیشت تباہ ہوجائے گی اس کے بارے میں ہمیں غور کرنا ہے جس کے لئے حکومت نے ہمیں دوسال کا موقع دیا ہے ۔جناب موصوف نے خدشہ ظاہر کیا کہ فی الحال فور لائن پروجیکٹ کی بات کی جارہی ہے آئندہ جاکر یہی پروجیکٹ چھ لائن یا آٹھ لائن ہوجائے گی اس سے معیشت پر بہت بڑا اثر پڑے گا اور نقصان اُٹھانا پڑے گا۔اس موقع پر اسوسی ایشن کے صدر وینکٹیش پربھو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہائی وے پروجیکٹ کی مخالفت نہیں کرتے بلکہ یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا مگر پہلے تو بہت دیر ہوچکی ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ اس فور لائن سے باشندوں کو کئی پریشانیاں لاحق ہوں گی۔مثال دے کر انہوں نے بتایا کہ جتنے بھی ہائی وے پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں یا پھر جن کے تعمیراتی کام مکمل ہوئے ہیں وہ سب شہر کے باہر سے ہیں ۔ ہائی وے کی وجہ سے جو ماحولیات پر اثر پڑے گا وہ تو ظاہر ہے۔ انہوں نے زور دے کر اپیل کی کہ کمٹہ میں 2؍ اپریل کونیشنل ہائے وے کے بارے میں منعقد ہونے والے ماحولیاتی اجلاس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں ۔ جلسہ کی صدارت کررہے تنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے کہا کہ تنظیم نے جو نیشنل ہائے وے کے بارے میں فیصلہ لیا تھا وہ اس منصوبے کے تحت تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ہائے وے بائے پاس شہر سے دس کلومیٹر باہر سے جائے گا لیکن جب واضح ہوگیا کہ معاملہ ایسا نہیں ہے تو اب ہم سب مل کر پھر ایک بار کوشش کریں کہ ہائی وے بائی پاس کی شکل میں ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہمیں کمٹہ میں منعقدہ پروگرام میں شریک ہونا چاہیے ۔ جناب راجیش نائک نے ہائی وے کے اس پروجیکٹ سے ماحول پر پڑنے والے مضر اثرات اور آلودگی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے مثال دے کر کہا کہ حالیہ اڈپی تا کنداپور ہائی وے پروجیکٹ بہت ناکام ثابت ہوا ہے جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ آستھا بیماری کے شکار ہوچکے ہیں ۔گاڑیوں کے کاربن سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر بھی انہوں نے روشنی ڈالی ۔ اخیر میں ایس ایم خان ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اس سلسلہ میں بہت ساری کوششیں ہورہی ہیں اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ کمٹہ میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں ۔ حاضرین کا شکریہ جناب اسماعیل صدیق صاحب نے ادا کیا ۔ اس پروگرام میں مسلمانوں کے علاوہ کثیر تعداد میں غیر مسلم بھائی بھی شریک تھے ۔ 

IMG 0002

 cvfg

hjnb

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا