English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے روس پر بڑی پابندی عائد کردی

share with us

ریاض : یکم جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع) سعودی فوڈ اتھارٹی نے روس سے برآمد ہونے والے انڈوں اور مرغیوں پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے روسی صوبے اسٹاورپول سے برآمد ہونے والی پولٹری مصنوعات پر برڈ فلو پھیلنے کے باعث پابندی عائد کی گئی ہے۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے صوبہ اسٹاورپول سے برآمد ہونے والی دیگر مصنوعات پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صوبے کے علاوہ یورپی ممالک میں بھی برڈ فلو پھیل چکا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے ‘برڈ فلو’ کے خطرے سے بچنے کے لیے فرانس کے تین علاقوں سے مرغیوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کرچکا ہے۔

 

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا