English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل نیشنل ہائی وے کے سلسلہ میں’’ کل ‘‘رابطہ ہال میں غور وخوص ہوگا

share with us

مگر یہ ایسانہیں ہے اس سے بڑھ کر ایک نقصان جو ہوگا وہ ہے صحت کی خرابی، پولوشن اور آلودگی کی وجہ سے لوگوں کا جینا دو بھر ہوجائے گا۔ ان باتوں کی اطلاع بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن کے صڈر مسٹر وینکٹیش پربھو نے کل یہاں پانچ بجے سری نیواس ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے ذمہ دار راجیش نائک نے کہا کہ دراصل سواریوں کے تعداد میں اضافہ کے پیش نظر، حادثات بڑھتے جارہے ہیں ، اس کے لیے راشتہ کشادگی کی ضرورت و اہمیت لازمی ہے اور ہم اس منصوبے کے مخالف بھی نہیں ہے مگر شہر کے اندر سے ہائی وے جائے گا تو حادثات پر قابو کرنے کے بجائے اس میں زیادتی ہوگی، اور شہر کے اندر موجود باشندوں کو راشتہ کشادگی کی وجہ سے بہت ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر جناب منڈے سائب محتشم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہا کہ کئی ایسے راستہ کشادگی کے منصوبے ہیں جو ناکام ہیں، اور مکمل نہیں ہے ۔ بنگلور ۔پونا ہائی وے جو شہر سے باہرکاہائی وے ہیں وہ کامیابی کے ساتھ گذررہے ہیں۔ْ اس موقع پر نامہ نگاروں کے ذریعہ اسوسی ایشن نے اپیل کی ہے کہ 25مارچ رابطہ ہال میں منعقد ہونے والے اس اہم مسئلہ کے غوروخوص والے اجلا س میں شریک ہوکر اپنے رائے مشوروں کو شیئر کریں ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا