English   /   Kannada   /   Nawayathi

کل سے صبح 7:00 بجے سے تمام اندرونی و بیرونی تقریبات اور سرگرمیوں میں ماسک پہننا اور سماجی فاصلے پر عمل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا

share with us

 

ریاض 29/ڈسمبر/2021(فکروخبر/ذرائع)خطے میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث سعودی عرب نے مملکت میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ، 30 دسمبر بروز جمعرات صبح 7:00 بجے سے تمام اندرونی اور بیرونی تقریبات اور سرگرمیوں میں ماسک پہننا اور سماجی دوری کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملک کے محکمہ صحت کے حکام نے یہ فیصلہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے اور وائرس کے لیے نئے تغیرات کے رونما ہونے کی وجہ سے کیا ہے ، تمام طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات مقامی و عالمی صورتحال کی بنیاد پر مسلسل جانچ کے تابع ہیں ، موجودہ صورتحال میں سعودی عرب میں مقیم لوگوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ نئے پروٹوکول پر عمل کریں تاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر قانونی سزاؤں کا سامنا نہ کریں۔ قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا کی تازہ قسم اومی کرون کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ، اس حوالے سے سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے نئے کورونا وائرس سے متعلق پریس ‏کانفرنس کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ ‏مرحلے میں اومی کرون سے متاثرین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے ، اس وقت مملکت میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے لہذا نئی ‏لہر کا مقابلہ عزم اور حوصلے سے کرنا ہوگا ، اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے حفاظتی تدابیر کی پابندی ‏کی جائے اور بوسٹر ڈوز لگوائی جائے کیوں کہ وائرس کی نئی قسم کو روکنے کے لیے کورونا ویکسین کی ‏بوسٹر ڈوز لگوانا ضروری ہوگا۔

 

Urdu Point akhbar

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا