English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈرون سے مختلف علاقوں کی تصاویر بنانے والا مشکل میں پھنس گیا

share with us


دبئی 29/ڈسمبر/2021(فکروخبر/ذرائع) دبئی میں ڈرون سے مختلف علاقوں کی تصاویر بنانے والے شہری کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی کی بدعنوانی اور خلاف ورزی کی عدالت نے ایک عرب انجینئر پر 5000 درہم جرمانہ عائد کیا جب وہ متعلقہ حکام سے ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر دبئی کے متعدد علاقوں کی تصویر کشی کے لیے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ، یہ تصویریں اس کے فون میں محفوظ تھیں ، عدالت نے استعمال ہونے والا ڈرون بھی ضبط کر لیا۔ تفتیشی ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ نومبر 2021 کا ہے، جب ملزم القصیٰ کے علاقے میں ڈرون چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا ، اس کی شناخت کی تصدیق کی گئی اور یہ پتہ چلا کہ وہ ایک مکینیکل انجینئر تھا جو دبئی کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا جو پانی کو صاف کرنے اور سولر پینل کی تنصیب میں مصروف تھا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں نئے قانون کے تحت بغیر اجازت کے عوام میں کسی کی تصویروں پر کلک کرنا اب متحدہ عرب امارات میں قابل سزا جرم ہے جس میں 6 ماہ قید یا 1 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ تک جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں ، نیا قانون 2 جنوری 2022 سے نافذ العمل ہوگا ، متحدہ عرب امارات میں سائبر کرائم کا ترمیم شدہ قانون بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل دور میں شہریوں اور رہائشیوں کو زیادہ تحفظ فراہم کرے گا ، نیا قانون بینکوں، میڈیا، صحت اور سائنس کے شعبوں کے ڈیٹا سسٹم کو نقصان پہنچانے جیسے جرائم کے لیے سخت سزائیں پیش کرتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2021ء کے نئے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 نے 2012ء کے وفاقی قانون 5 سائبر کرائمز قانون میں بڑی ترامیم متعارف کرائی ہیں ، جس میں آن لائن ہونے والے جرائم کا احاطہ کیا گیا ہے ، اس قانون کا مقصد نیٹ ورکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کے استعمال کے ذریعے کیے جانے والے آن لائن جرائم کے خلاف کمیونٹی کے تحفظ کو بڑھانا ، پبلک سیکٹر کی ویب سائٹس اور ڈیٹا بیس کی حفاظت کرنا ، افواہوں اور گمراہ کن یا جعلی خبروں کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنا ہے۔

 

 

Urdu Point akhbar

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا