English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب 2030 سٹریٹیجی سے متعلق خلاف حقیقت خبر جاری کرنے پر میڈیا مینیجر معطل

share with us


28/ڈسمبر/2021ّ(فکروخبر/ذرائع)ریاض رائل اتھارٹی نے ریاض 2030 سٹریٹیجی سے متعلق خلاف حقیقت خبر جاری کرنے پر میڈیا مینیجر کو معطل کردیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ریاض 2030 سٹرٹیجی سے متعلق جو خبر پیر کو جاری ہوئی وہ حقیقت کے خلاف ہے۔‘

’اس خبر کو جاری کرنے پر میڈیا ٹیم کے تمام متعلقہ افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔‘

اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’صحیح خبر یہ ہے کہ اتھارٹی کی کونسل نے ریاض سٹرٹیجی کے نفاذ کو 2022 تک موخر کردیا ہے۔‘

’یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ملک کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے۔ کونسل نے محسوس کیا ہے کہ اس کے نفاذ کے لیے بعض ضروری امور ابھی دستیاب نہیں ہیں۔

’اس بنا پر کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاض 2030 سٹرٹیجی منصوبے کا آغاز 2022 کے دوران کیا جائے گا، جب نفاذ کے لیے مطلوب امور کی تکمیل ہوگی۔‘

اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ جب نفاذ کے لیے ضروری امور دستیاب ہوں گے تو اس کا آغاز کیا جائے گا اور اس وقت منصوبے کی تفصیلات اور تکمیل کے مراحل کے جدول کا بھی اعلان ہوگا۔‘

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا