English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کی وبا کے بعد آسانی اور آسودگی کا دور آئے گا : ترک صدر

share with us

انقرہ : 28/ڈسمبر/2021ّ(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اسی وقت خوشحال ہوگی جب آپس میں اتحاد اور یگانگت کو رواج دیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اللہ اپنی آخری کتاب میں خوشخبری سناتا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ مولانا رومی بھی فرماتے ہیں کہ نا امیدی کے بعد امیدیں جنم لیتی ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد آسانی اور آسودگی کا دور آئے گا جس کا ہم بھرپور لطف اُٹھائیں گے جس کے لیے ضروری ہے کہ ابھی ہم احتیاطی تدابیر اپناتےہوئے اس وبا کے خلاف جنگ کریں۔

صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ مسلمان اسی وقت خوشحال اور آسودہ ہوسکتے ہیں جب اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت قائم کریں اور اسلام دشمنی، نفرت اور نسل پرستی جیسی برائیوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کریں۔

 

 

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا