English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم

share with us

 

22/ڈسمبر(فکروخبر/ذرائع)ایران کے دارالحکومت تہران میں ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو درجن مسافر زخمی ہوگئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح تہران میں واقع چتی گڑھ میٹر و اسٹیشن پانچ نمبر لین پر دو ٹرینیں آمنے سامنے آئیں اور ٹکراؤ ہوا۔

تصادم کے نتیجے میں انجن بری طرح سے تباہ ہوا جبکہ کچھ ڈبوں کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں بائیس مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

محکمہ ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرکے اُن کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے گی۔

ریلوے ترجمان کے مطابق حادثے کے مقام پر ریسکیو کا عمل جاری ہے جبکہ تمام مسافروں کو باحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا، ان زخمیوں میں سے دو کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا ہے۔

 

 

 ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا