English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندو شدت پسندوں کا عیسائی عبادت گاہ پر حملہ ،7زخمی

share with us

بجرنگ دل کو شبہ تھا کہ وہاں مذہب تبدیلی کی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں ۔یہ حملہ جمعہ کی رات کو کیا گیا تھا جس کے بعد کارکنوں نے ایک شخص کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی اور الزام لگایا کہ وہ تبدیلی مذہب میں ملوث ہے۔ بجرنگ دل کے کارکنوں کا ایک گروپ موڈوبیلی میں ایک آدمی کے مکان پر پہنچا اور اس نے عبادت گاہ میں جمع لوگوں کو مارا پیٹا ۔پولیس نے کہا ہے کہ ان میں سے 19لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سینئر افسران جن میں انسپکٹر جنرل پولیس پرتاپ ریڈی بھی شامل ہیں نے جگہ کا دورہ کیا ہے۔اڈوپی اور منگلور کے ساحلی اضلاع میں ماضی میں گرجا گھروں پر حملے دیکھے گئے ہیں اور یہ حملے اس شبہ میں کئے گئے کہ وہاں مذہب کی تبدیلی کی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔

m2

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا