English   /   Kannada   /   Nawayathi

آپ ﷺ کی آمد سے دنیا علم سے منور ہوئی : مولانا شکیل احمد ندوی

share with us

وہ کل رات بعد نمازِ عشاء ساڑھے نو بجے منکی ناخدا جماعت کے زیر اہتمام سیرت النبی کے جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ موصوف نے سیرت کے معانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ سیرت کے معنی چال چلن کے ہیں اور ہم لوگ آج کے اس پروگرام میں اللہ کے رسول کی سیرت کو سننے کے لیے جمع ہوئے ہیں جن کی آمد سے دنیا علم سے منور ہوئی اور گمراہی میں پڑی انسانیت کو سیدھی راہ ملی ۔ مولانا نے کہا کہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہر انسان کی زندگی کا جزہونا چاہیے ۔ یہی وہ چیز ہے جس کے ذریعہ انسان آخرت میں پیش آنے والے مراحل کی تیاری کرتا ہے ۔ مدرسہ فرقانیہ کے استاد مولانا اسماعیل ندوی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سب سے نمایاں چیز جو ہمیں نظر آتی ہے وہ حیا ہے ۔ بے حیائی کے آغوش میں زندگی گذاررہے لوگوں کے درمیان باحیا انسان نے پرورش پائی اور اپنے زندگی کے ادوار گذارے اور دنیا کے سامنے ایک نمونہ پیش کیا ۔ موجودہ دور میں جس طرح سے فحاشی عام کرنے کی سازش کی جارہی ہے اس کا اصل مقصد یہی ہے کہ انسان کو نبی صلی اللہ علیہ کے طور طریق سے دور رکھا جائے اور ان کے سامنے نت نئے طریقے پیش کرکے ان کی ذہنیت پر ڈاکہ ڈالا جائے ۔ مولانا موصوف کے علاوہ جامع مسجد تینگن گنڈی کے امام وخطیب اور مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے نائب مہتمم مولانا اسحاق ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سنت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دی ۔ اس جلسہ میں بچوں نے دلچسپ پروگرام پیش کئے جنہیں حاضرین نے بہت دلچسپی سے سنا ۔ جماعت کے سکریٹری کے شکریہ کے ساتھ یہ جلسہ اختتام کو پہونچا ۔ 


 

منگلور ریل میں جرمن عورت کے ساتھ جنسی زیادتی 

منگلور 15؍ جنوری (فکروخبرنیوز) جرمن سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کے ساتھ چنئی منگلور کے درمیان چلنے والی ویسٹ کوسٹ ایکسپریس ریل میں ایک بدمعاش کی جانب سے جنسی طور پر ہراسانی کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ چنئی مرکزی پولیس تھانے میں متاثرہ عورت کی جانب سے شکایت درج کئے جانے کے بعد ایف آئی آر در ج کیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی شب دس بجے منگلور ریلوے اڈے پر ویسٹ کوسٹ ریل میں سوار ہونے والی جرمن عورت پیر کی شام چنئی پہنچی تھی ۔ اس وقفہ کے دوران بد معاش کی جانب سے جنسی ہراساں کئے جانے کی شکایت درج کی تھی ۔ اس سلسلہ میں محکمۂ ریلوے کی خصوصی پولیس ٹیم منگلور پہونچ کر ملزم کی چھان بین کررہی ہے ۔ پیر رات دیر گئے پیش آئے اس واردات کے سلسلہ میں ملزم کی شناخت کر لی گئی ۔ عورت کی میڈیکل جانچ جاری ہے اس بات کی اطلاع آئی جی سیما راؤ نے نامہ نگاروں کودی ہے ۔

میلاد کے جلوس میں شرکت کے لیے نکلے افراد کی کار سڑک حادثہ کی شکار ،

پانچ افراد زخمی 

پتور 15؍جنوری (فکروخبرنیوز) ماروتی 800کار اور ٹینکر کے بیچ پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی واردات کبکالوڑیا نامی علاقے کے قریب پیش آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق زخمی افراد کی شناخت محمدعلی (51) اس کی بیوی جوہر (44) اشرف (30) اور اس کے بیوی میمونہ (28) اور رمشینہ ( 14) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ۔ یہ لوگ پتور کے سمیسا نامی علاقے میں منعقدہ عید میلاد اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ منگلور کی جانب سے جارہی ٹینکر ان سے ٹکرائی گئی ۔ زخمیوں کو مہاویر نامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ 


 

puttur

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا