English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلباء اپنے مستقبل کو خود اپنے ہاتھوں سے سنواریں : جناب قاضیا مزمل

share with us

لہذا تمام اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور مستقبل میں ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلسِ اصلاح وتنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے کیا ۔ وہ آج شام پانچ بجے انجمن گراؤنڈ میں منعقدہ انجمن ہائی اسکول کے سالانہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔ موصوف نے کہا کہ موجودہ حالات میں طلباء اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہوتے جس کی وجہ سے تعلیمی ترقی نہیں ہوپاتی لہذا کوئی ایسی کمیٹی ہونی چاہیے جس سے طلباء کو اپنے تعلیمی مستقبل میں آگے بڑھنے میں مدد ملے ۔انہوں نے انجمن کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔ بھٹکل اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جناب منکال ویدیا نے کہا کہ پہلے تعلیم حاصل کرنے میں بڑی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب بہت ساری سہولیات مہیا ہیں بس محنت کرکے ترقی پر زور دینے کی ضرورت ہے ۔ تقریباً نوے سال پہلے جنہوں نے اس کو قائم کیا تھا واقعی انہوں نے بہت بڑی خدمت انجام دی ہے ۔ سالانہ رپورٹ کو سننے کے بعد احساس ہوا کہ یہاں تعلیمی کا معیار بہت اچھا ہے اور طلباء کو ہر طرح سے تیار کرانے کے لیے اساتذہ بڑی محنت کررہے ہیں ۔ انہوں نے حکومتی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت بھی تعلیمی ترقی کے لیے کوشاں ہیں ۔ اس جلسہ میں اسکول کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انعام سے نوازا گیا ۔ امسال کا وقارِ انجمن ایوارڈ ابراہیم خلیل بن عرفان کے نام رہا جبکہ وقارِ اسلامیہ ایوارڈ سے محمد موسیٰ ابن محمد ابراہیم پٹیل کو نوازا گیا ۔ سالانہ رپورٹ انجمن ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب شبیر احمد دفع دار نے پیش کی جبکہ انجمن بوائز ہائی اسکول کی سالانہ رپورٹ محی الدین قتالی نے پیش کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کی ۔ واضح رہے کہ جلسہ کا آغاز احمد مفضال کی تلاوت سے ہوا ۔ ترجمہ مستقیم پٹیل نے پیش کیا ، نعت پاک شارق احمد اور اسلامیہ اینگلو ہائی اسکول کا ترانہ شارق اور اس کے ساتھیوں نے پیش کیا ۔ مہمانوں کا استقبال نور محمد نے کیا جبکہ نذیر احمد نے مہمانوں کا تعارف سامنے رکھا۔عشاء کے اذان کے قریب یہ جلسہ اختتام کو پہونچا ۔ 

بھٹکل میں پرسوں رکشہ سرویس معطل رہی 
رکشہ کرایہ میں اضافہ ، مہنگائی کی ایک اور مار 

بھٹکل 15؍ جنوری (فکروخبرنیوز) یہاں کے رکشہ یونین کی جانب سے رکشہ سرویس چوبیس گھنٹہ کے لیے معطل کرنے کے بعدرکشہ کے کرائے میں کم از کم بیس روپئے سے بڑھا کر پچیس روپئے کردئیے گئے ہیں ۔ آج صبح چھ بجے سے شہر بھر میں رکشہ سرویس معطل رہنے سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ پبلک چبوترہ سے رکشہ ڈرائیوروں کی ایک ریلی نکالی گئی جو کار اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچ کر میمورنڈم پیش کیا جہاں مطالبہ کیا گیا کہ تمام رکشہ ڈرائیوروں کو بی پی ایل راشن کارڈ مہیا کرائے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ صحت عامہ کی طرف سے سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تشویش کا اظہار کیا اور کرایہ میں اضافہ کا اعلان بھی کیا ۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا