English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’بھٹکل ‘‘ نام کو بدنام کرنے والے میڈیارپورٹ اور تحقیقی ایجنسیوں کے خلاف قانونی کارہ جوئی کی جائے

share with us

بھٹکل کے طلباء اور نوجوان طبقہ ہم ان بم دھماکوں کی پرزور مخالفت اور مذمت کرتے ہیں، مہلوکین کو نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہیں، یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ حال ہی میں ریاست کے ایک نوجوان کو مشتبہ دہشت گرد کا نام دے کر کئی مہینہ جیل کے سلاخوں میں رکھنے کے بعد بے قصور نوجوان کو این آئی اے خصوصی عدالت نے بے قصور ثابت کرکے رہا کئے جانا پولس اور کچھ بدنام فرقہ پرست افراد کے گال پر طمانچہ ثابت ہوا ہے۔ ایسے حالا ت میں میڈیا دھماکوں کے سلسلہ میں شہر بھٹکل کا نام استعمال کرکے سماج اور ملک و قوم میں یہاں کے افراد کو بدنام کرنے شہر کے افراد کو بدنام کرنے کی سازش رچ رہی ہے، ہم نوجوان طلبہ اس کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے میڈیا رپورٹ او ر تحقیقی ایجنسیوں کے خلا ف سخت قانونی کارہ جوئی کی جائے ۔ رپورٹ کی وجہ سے یہاں کے عوام کو بدنامی کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ یہ مطالبہ بھٹکل اسلامک آرگنائزیشن نے اپنے یادداشت میں کیا ہے ، انہوں نے یہ میمورنڈم آج صبح احتجاج کرتے ہوئے معاون کمشنر کے ہاتھوں تھمایا۔ اس موقع پر آرگنائزیشن کے کئی اراکین اور صدر وسکریٹری موجود تھے۔

260220132044

 

260220132034

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا