English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسانی زندگی کی تمام بہاریں جد وجہد اور محنت سے ہی وابستہ ( ڈاکٹر فاطمہ عرفہ (MBBS) بنت ابو محمد مختصر صاحب کو دلی مبارکباد)

share with us

 

محمد تعظیم قاضی

 

جس طرح مرد اور عورت معاشرے کا لازم وملزوم حصہ ہیں اسی طرح کسی قوم کی ترقی وخوشحالی عورت کی تعلیم پر مبنی ہے۔ عورتوں کی بنیادی تعلیم کا مقصد انہیں علم کے زیور سے آراستہ کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو اُجاگرکرنا ہے، اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے عورت کو معاشرے میں عزت کا مقام دیا ہے اور عورتوں کو دینی ودنیاوی تعلیم کے حصول پر زور دیتا ہے۔

ارشاد نبیؐ ہے : علم حاصل کرنا مرد و عورت دونوں پر فرض ہے۔

علم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ اسی لیے آج بھی تعلیم نسواں پر زور دیا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ آج بھی کہیں نہ کہیں عورت اس حق سے محروم ہے اور جاہلیت کی نذر ہے۔ مگر ایک عورت کا تعلیم حاصل کرنا صرف اسی کی حدتک محدود نہیں ہوتا بلکہ وہ نسلوں تک کو سنوار دیتی ہے۔ ماں کی گود بہترین درسگاہ ہوتی ہے۔ لہٰذا ایک تعلیم یافتہ ماں اپنی اولاد کی بہترین تربیت کر سکتی ہے اور معاشرے کو امن کا گہوارہ بنا سکتی ہے۔

قوموں کی ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے۔ آج کے جدید اور سائنسی دور میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تبھی ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

اِدھر قومِ نوائط کی معروف شخصیت جناب مختصر ابو محمد صاحب کی دخترِ نیک اختر فاطمہ عرفہ نے اپنے تعلیمی میدان میں یکسوئی اور دلجمعی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معروف تعلیمی ادارہ راجیو گاندھی یونیورسٹی بینگلورو سے ایم بی بی ایس (MBBS) کی ڈگری حاصل کرکے منکی سمیت پوری نوائط برادری اور قوم و ملت کا نام روشن کردیا ہے۔

فکروخبر کے نمائندے سے خاص گفتگو کرتے ہوئے جناب مختصر ابو محمد صاحب نے فاطمہ عرفہ کے تعلق سے بتایا کہ فاطمہ عرفہ نے اپنی ابتدائ تعلیم امارات (UAE) کے ایک انگلش اسپیکنگ اسکول میں حاصل کی جہاں سے امتیازی نمبرات سے کامیاب  ہونے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مینگلورو کے اے جے انسٹیٹیوٹ میڈیکل سے اپنے کالج کی تعلیم  مکمل کی اور پھر والد کے مشورہ سے اعلی تعلیم کے لئے بینگلورو کے راجیو گاندھی یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور آج ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے والدین اور اپنے اہل و عیال ، نہ صرف اپنے وطن عزیز منکی ، بلکہ پوری  قوم و ملت کا نام روشن کردیا ہے۔

فاطمہ عرفہ کے تعلیمی مستقبل کے تعلق سے اہل منکی نیوز کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر ابو محمد مختصر صاحب نے کہا کہ اب وہ اِس کے آگے بھی اپنے تعلیم کو جاری رکھے گی اور ایم ڈی میں داخلہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ انہوں نے اس تعلق سے تمام قارئین سے دُعا کی بھی درخواست کی ہے۔

فکروخبر بھٹکل اورادارہ اہل منکی اِس موقع پر ڈاکٹر فاطمہ عرفہ (MBBS) اور اُن کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ آپ کا مستقبل روشن بنائے اور آپ سے خوب کام لے آمین۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا