English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: غیرقانونی طور پر مٹی تیل کی خریدو فروخت

share with us

اطلاع کے مطابق فکروخبر کی جانب سے مقامی نوجوانوں سے دریافت کئے جانے پر یہ خبر ملی کے نیشنل ہائی وے تنگن گنڈی کراس پر موجود سرکاری راشن کی دکان سے ہم نے اس رکشہ میں مٹی کے تیل کے کیانوں کو رکھتے ہوئے دیکھا ہے ، اسی پر اعتراض جتاتے ہوئے ہم لوگوں نے رکشہ کو روک کر پولس اور تحصیلدار کو اطلاع کی ہے ،مگر یہاں تحصیلدار کے موقع واردت پر پہنچنے کے بعد راشن دکان کے ذمہ دارکا کہنا ہے کہ راشن دکان سے اور تیل کے کیانوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے ، رکشہ باہر موجود تھا اور ڈرائیور دوسری کسی اور چیز کے خریداری کے لئے آیا تھا، تحصیلدار نے یہاں راشن دکان کی تمام رپورٹ کاپی اور دستاویزات کی چھان بین کے بعد یہ بات واضح کردی تھی کہ رپورٹ کے مطابق راشن کی دکان میں تیل کا ذخیرہ موجود ہے جتنا کاپی میں درج کیا گیا ہے ، اس کے باوجود شک کی بنا پر رکشہ ڈرائیور تمپاموگیر،رکشہ اور مٹی تیل کے دس کیان کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ اور تفتیش کے لئے پولس تھانے لے گئے ہیں ، جب کہ تحصیلدار نے وقتی طور پر راشن کی دکان کی بھی تحقیقات کرنے کے لئے سیل کردیا ہے ۔ اب بعد از تفتیش ہی یہ بات سامنے آسکتی ہے کہ راشن کی دکان سے اس کو غیرقانونی طور پر فروخت کیا گیا تھا یا کچھ اور؟ مقامی نوجوانوں کا اعتراض اورالزام بھی ہے کہ اس طرح غیرقانونی طور پر مٹی کا تیل فروخت کرنے کی وجہ سے ضرورت منداور حقداروں کو مٹی کا تیل وقتِ ضرورت نہیں پہنچتا،جس کی بنا پر پریشانیاں اُٹھانی پڑتی ہیں۔ اس موقع پر راشن دکان کے سامنے عوام کے ایک بھیڑ کو دیکھا گیا ۔

IMG 0036

 

kioiukd

ghjuioklpol

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا