English   /   Kannada   /   Nawayathi

حیدرآباد بم دھماکہ: ٹائمس آف انڈیا اور ہندوستان ٹائمس میں شائع رپورٹ کا ترجمہ

share with us

ایک پولیس افسر صحافیوں سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ’’ناصرکے بارے میں مشہور ہے کہ وہ مولانا سید مقبول کے بہت ہی قریب ہے جو کہ اس وقت دہلی کے تہار جیل میں بند ہیں اور انڈین مجاہدین کے سربراہ ہے،۔ان 8 لوگوں سے خصوصی پولیس (NIA ) اور ریاستی پولیس کے سیل کاؤنٹر انٹیلی جنس نے تفیتش کی ہے۔پولیس پونا بم دھماکوں میں ملوث دو دہشت گردوں کوتلاش کر رہی ہے مہاراشٹر اے ٹی ایس کے مطابق یہ دو دہشت گرد دلسکھ نگرجڑواں بم دھماکوں سے پہلے حیدرآباد میں موجود تھے۔مہاراشٹر اے ٹی ایس ان دونوں کا نام واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسداللہ اختر الیاس تبریز اور وقاص الیاس تبریز احمد ۔ اے ٹی ایس نے یہ بھی کہا کہ تحسین اخترالیاس راجو بھائی نے ان دونوں کو دلسکھ نگر بم دھماکوں میں مدد فراہم کی ہے ۔ممبئی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج او ر ان کی تصاویر کے سلسلہ میں کئی تفصیلات فراہم کی ہے
کون ہے یٰسین بھٹکل 
انڈین مجاہدین کا آپریشنل چیف ، 13جولائی 2011ممبئی بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ 
بھٹکل،(یٰسین بھٹکل)عمر 30سال، پانچ فٹ 7انچ لمبائی،انجینئرنگ کا طالبِ علم اور کھاتے پیتے گھرانے سے کرناٹک کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھتا ہے ۔
بہار کے کچھ طلباء نے اس کا برین واش کیا اور اس کو انڈین مجاہدین میں شامل کرلیا 
بھٹکل (یٰسین بھٹکل ) کا نام سب سے پہلے 2008 دہلی ،سورت، احمدآباد، بنگلور اور حیدرآباد کے بم دھماکوں میں سامنے آیا۔ 
ہندوستان ٹائم دہلی 
سرخی: حیدرآباد بم دھماکے میں یٰسین بھٹکل کا ہاتھ 
حیدرآباد:یہاں کے دلسکھ نگر میں جمعرات کو ہوئے بم دھماکے میں انڈین مجاہدین کمانڈر یٰسین بھٹکل عرف سید احمد ضرار سدی باپا کی جانب سے دونوں جگہوں پر بم رکھے جانے کی بات حتمی طور پر تحقیقی ادار ے نے سامنے لائی ہے ۔ بم دھماکے کے بعد بھٹکل (یٰسین) کے حیدرآباد یا سیبرآباد میں چھپے رہنے کی بات تحقیقی ادار ے کے افسران نے کہی ہے ۔جڑواں بم دھماکوں میں آئی ایم (انڈین مجاہدین ) کا ہاتھ ہے اور ہم اب بھٹکل (یٰسین ) کو گرفتار کرنے کے لیے جال بچھایا ہے ۔ اس طرح ایک سینئر افسر نے بیان دیا ہے۔ 
وینکٹاڈری ٹھیٹر کے قریب موجود بس اڈے کے پیچھے بھٹکل (یٰسین ) کی جانب سے بم رکھے جانے پر یقین کرلیا گیا ہے۔ بم دھماکے میں 16افراد ہلاک ہوئے ہیں، یہ 2010میں پونے میں پیش آئے جرمن بیکری بم دھماکوں میں بھی ملوث تھا، سی سی کیمرے کے فوٹیج سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بھٹکل (یٰسین ) نے ہی پوری کارروائی انجام دی ہے۔ 
انجینئرنگ مکمل کرنے والے بھٹکل (یٰسین )کے ساتھ تین ساتھی ، تحسین اختر وسیم اختر شیخ، عرف مونو عرف حسن23ٰ بہار ، سمستی پور ) اسداللہ اختر جاوید اختر عرف تبریز عرف ڈینئل(26، اترپردیش اعظم گڑھ) اور وقاص عرف احمد بھی اس کے ساتھ شامل ہیں۔ 
یٰسین ، دہلی ، احمدآباد، سورت، بنگلور اور حیدرآباد میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی ملوث ہے، اس کا بھائی ریاض بھٹکل انڈین مجاہدین کا معاون ڈائرکٹر ہے۔ یہ اب پاکستان میں موجود ہے۔ یہ ممبئی میں کچھ جرائم میں بھی ملوث تھا۔ 
حیدرآباد بم دھماکے اور بہار کے دربھنگہ ضلع کے درمیان تعلقات ہونے کی بات تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس سلسلہ میں ملزموں کی تلاش کے لئے پولس بہار میں اپنا جال بچھایا ہے۔ 
نقلی نوٹ کیس معاملہ میں بھٹکل (یٰسین ) کو 2010میں مغربی بنگال میں گرفتار کیا گیا تھا، پھر 2011کو چنائی سے فرار ہوگیا تھا، یہ نیپال اور بنگلہ دیش میں گھوم پھر کر دوبارہ واپس ہندوستان آیا ہے۔ 
اسی دوران بم دھماکوں میں ، مسلم ریوینج فورس، تحریک غلبۂ اسلام، اور جہاد و شہادت نامی تنظیموں کے شامل ہونے کی بات بھی تحقیق سے سامنے آئی ہے اور پولس ان حلقوں میں بھی چھان بین کررہی ہے ۔ 
(جہاں جہاں یٰسین کو ہم نے براکٹ میں درج کیا ہے دراصل وہاں ان اخبارات میں یٰسین کو حذف کرکے صرف بھٹکل کو استعمال کیا گیا ہے )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا