English   /   Kannada   /   Nawayathi

محنت ، لگن،خود اعتمادی اور لیڈرشپ کے اوصاف کو اپنائیں

share with us

ان باتوں کا اظہار یہاں قومی سطح کے مشہور و معروف مقالہ نگاروں نے کیا، آج انجمن ڈگری کالج کے زیرِ اہتمام & Employment Oppurtunities in India Entrepreneurship عنوان کے تحت ایک قومی سطح کا سیمینار منعقد کیا گیا تھا، جس میں مختلف موضوعات پر مقالات پیش کئے گئے۔ مقالہ نگاروں نے موضوع کے تحت اپنے مقالوں میں جہاں ہندوستان میں موجود روزگاری کے سلسلہ میں آگاہی دی وہیں اس کے استعمال کرنے کے طور و طرائق اور ہدایات و ارشادات پر پیروی کے نمونہ کو بھی پیش کیا۔ اس موقع پر طلباء سے اپیل کی گئی کہ پڑھائی کے دوران ہی ہم ہر شعبہ کے لحاظ سے روزگاری کو فراہم کرنے والے راہوں کو اختیار کرسکتے ہیں، محنت ،لگن اور خود اعتمادی کے ساتھ اگر پڑھائی حاصل کی گئی تو ہمارے اندر لیڈری کے اوصاف پیدا ہوں گے ، اور یہی وصف آپ کو انتظامیہ (مینیجمنٹ ) میں ساتھ دے گا۔اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ طلباء ڈگری مکمل کرتے ہی بیروں ملک روزگاری کے تلاش میں نکل جاتے ہیں ، ڈگری کے بعد والے مراحل کو طئے کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ ہم ہندوستان میں ہی بہتر روزگاری حاصل کرسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ ایک روزہ اس سیمینار میں الگ الگ سیشن منعقد ہوتے رہے اس سیمینار کا آغازڈاکٹر آر . ایل . حیدر آباد ( M.com,phd,professor and dean, of commerce karnataka university, Dharwad ( ، کے ہاتھوں ہوا ، جب کہ مہمانِ خصوصی کے طور پر جناب پردیب جی پائی(Managing director, Hangyo Ice cream,Mangalore )، شرکت کریں گے، مہمانانِ اعزاز کے طور پرجناب ڈاکٹر اے ایس شیرالہ شیٹی( M.com,phd,Asst prof,dept of Commerce karnataka University,Dharwad )، جناب امین مدثر(BE(ES) Director CIGMA India,Bangalore )ڈاکٹر وی یل دھرورکر(Director,UGC Academic Staff College Dr Ambedkar Marathwada University,Aurangabad)،ڈاکٹر بی رمیش ( Ex Dean & Head,Faculty of Commerce Goa University )پروفیسر وی پی رام داسن ( Asst Director, Center for M.B.A Kannur University,kerala )ڈاکٹر وی ایم بھنڈاری (M.com,phd.Associate prof S.D.M College,Honavar )وغیرہ نے شرکت کی۔ اور شہر و مضافات کالج و یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کرتے ہوئے اس سیمنار سے بھرپور استفادہ کیا۔ ٹیکنکل سیشن میں بھی بڑی قیمتی باتیں سامنے لائی گئیں۔

njikolp

 

gfhytreu78

IMG 0046

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا