English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی میں اساتذہ بھرتی کے خلاف کینڈل مارچ کے دوران لاٹھی چارج ، راہل گاندھی بولے بی جے پی ووٹ مانگنے آئے تو یاد رکھنا

share with us

لکھنؤ:05 دسمبر(فکروخبر/ذرائع) اساتذہ بھرتی کے خلاف اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کینڈل مارچ نکال رہے امیدواروں پر لاٹھی چارج کئے جانے کے خلاف کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لاٹھی چارج کی ویدیو ٹوئٹ کر کے لکھا، ’’روز گار مانگنے والوں کو یو پی حکومت نے لاٹھیاں دیں، جب بی جے پی ووٹ مانگنے آئے تو یاد رکھنا۔‘‘

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اساتذہ بھرتی کے امیدواروں پر لاٹھی چارج پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھی لاٹھی چارج کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اتر پردیش کے نوجوان ہاتھوں میں موموبتیوں کا اجالا لے کر آواز اٹھا رہے تھے ’روزگار دو’ لیکن اندھیر گردی کی علامت بن چکی یوگی حکومت نے ان نوجوانوں کو لاٹھیاں دیں۔ نوجوان ساتھیو! یہ کتنی بھی لاٹھیاں چلائیں، روزگار کے حق کی لڑائی کی لو بجنے نہیں دینا۔ میں اس لڑائی میں آپ کے ساتھ ہوں۔‘‘

خیال رہے کہ اتر پردیش میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی میں گھوٹالہ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ امیدواروں نے بھرتی کے عمل پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اس کے خلاف امیدوار ہفتہ کی شام لکھنؤ میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف کینڈل مارچ نکال رہے تھے۔ انہیں آگے بڑھنے سے روکنے کے نام پر پولیس نے اچانک لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔

پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اتنا اچانک تھا کہ کینڈل مارچ نکالنے والے امیدوار ہکا بکا رہ گئے۔ پولیس ان پر ہر طرف سے لاٹھیاں برسا رہی تھی۔ ایسے حالات میں کئی امیدواروں نے دوڑ لگا دی۔ کچھ امیدواروں کو تو ریلنگ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا