English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کا نیا ویرئنٹ اومی کرون: احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی تنظیم نے کی اپیل

share with us
corona, corona omicron, bhatkal tanzeem, majslise islah wa tanzeem bhatkal, bhatkal corona , corona in karnataka, omicron in karnataka

بھٹکل 4 دسمبر2021(فکروخبرنیوز)  کرونا کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کی ہندوستان میں دستک کے بعد مختلف ریاستوں کی حکومتوں نے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں اورایک مرتبہ پھر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیرپر عمل کرنے کی گذارش کی گئی ہے۔

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں کے ذریعہ عوام کے سامنے چند باتیں سامنے رکھ کر اس پر عمل کرنے کی گذارش کی ہے۔

تنظیم کے میڈیا کوآرڈنیٹر جناب حنیف شباب نے کہا کہ ہندوستان میں کرناٹک میں اس کے دو معاملے مل چکے ہیں۔ دھارواڑ میں بھی کورونا کے معاملات سامنے آچکے ہیں ، اس لیے حکومت نے الرٹ جاری کردیا ہے لیکن گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کورونا اس ویرئنٹ کی خصوصیات ابھی مکمل طور پر سامنے نہیں آئیں ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین لینے والوں پر یہ زیادہ اثر انداز نہیں ہوسکے گا اور پوری دنیا میں کہیں سے بھی ویکسین لینے والوں کی موت کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا