English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے مشہور شاعر جناب عبداللہ رفیق انتقال کرگئے، رات دس بجے عمل میں آئے گی تدفین

share with us
abdullah rafique

بھٹکل 4 دسمبر2021(فکروخبرنیوز) شہر کے مشہور نوائطی و اردو شاعر جناب عبداللہ رفیق صاحب آج شام انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مرحوم اپنی شاعری کے لیے بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بہت مشہور تھے۔ شاعری کا منفرد انداز رکھتے تھے۔ اپنی شاعری کے ذریعہ اصلاحی کام بھی کیے۔ دو ٹوک انداز میں شاعری کے لیے پہچانے جاتے تھے۔

گذشتہ کئی سالوں سے علیل چل رہے تھے ، اس دوران جب بھی ملاقات ہوتی ہمیشہ حسنِ خاتمہ کی طرف توجہ مبذول کراتے۔ اپنے خاص انداز میں حسنِ خاتمہ کے لیے دعا کی بھی درخواست کرتے۔

قرآن کریم سے ان کا خاص شغف تھا، تفسیر قرآن سے ان کی مناسبت کچھ زیادہ ہی تھی ، عوام کو بھی اس طرف توجہ دلاتے تھے۔

انتقال کی خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ حنیف آباد واقع ان کی رہائش گاہ پہنچے اور آخری دیدار کیا اوراہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

ان شاء اللہ نمازِ جنازہ رات دس بجے مسجدِ تنظیم (ملیہ) میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے۔ ان کی سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے اور ان کے آخرت کے جملہ مراحل آسان فرمائے۔ آمین

ادارہ فکروخبر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا