English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں نما ناڈ اوکاٹا کے تعارفی پروگرام کا انعقاد ، منگلوراور اڈپی میں انجام دی جارہی خدمات کی رکھی گئی تفصیلات، ضلع اترکنڑا میں بھی تعلیمی اور سماجی خدمات انجام دینے کے عزم کا کیا گیا اظہار

share with us

بھٹکل 02؍ دسمبر2021(فکروخبرنیوز) اتحاد ملت ، تعلیمی بیداری ، ملک وبیرونِ ملک سرکاری ونجی شعبوں میں روزگار کی فراہمی کے مقاصد کے تحت قائم نما ناڈ اوکاٹو شاخ ضلع اترکنڑا کا آج بعد عصر ایک تعارفی پروگرام گرین پیراڈائز آزاد نگر میں منعقد کیا گیا ۔

اس موقع پرجناب عنایت اللہ شاہ بندری نے اس کا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس ادارے کے تحت ضلع اڈپی او رمنگلورو میں بہترین انداز میں کام جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں جو ادارے اور تنظیمیں پہلے سے قائم ہیں اور جو خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی قدر کرتے ہوئے آپسی تعاون کے ساتھ بحسن وخوبی کام کو انجام دیا جارہا ہے۔ اب اس کے ذمہ داران نے سوچا کہ اس کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ضلع اترکنڑا میں بھی یہ کام شروع کیا جائے اور اسی ارادے کے تحت ضلع اتراکنڑا کی شاخ قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنا موجودہ دورمیں نہایت ضروری ہے۔ ان مسائل سے ہم منہ نہیں موڑ سکتے جس کے لیے آپ حضرات کے تعاون درکار ہے۔

مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں کام کرتے ہی اس کا نتیجہ چاہیے جبکہ ہمارے دشمن لانگ ٹرم کرتے ہیں۔ انہیں نتیجہ فوری نہیں چاہیے بلکہ وہ ایک کام کرنے کے بعد سالوں بعد انہیں اس کا نتیجہ ملتا ہے۔ ہمیں بھی اس انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تنظیم کے تحت پانچ افراد کو محکمۂ پولیسں کے لیے تیار کرایا گی جو کہ ایک خوشی کی بات ہے ۔ اگر ایک محمکمہ کے لیے پانچ افراد ایک سال میں تیار کیے گئے ہیں تو بیس سالوں میں مختلف محکموں کے لیے پانچ پانچ افراد بھی ہمارے تیار ہوجائیں تو ہمارے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ مولانا نے نما اوکوٹا کی جانب سے مساجد کو سینٹر بناکر کام کرنے کی پہل پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نتیجہ ہمیں فوری نہ ملے لیکن ایک سال یا دو سال بعد اس کانتیجہ ضرور ملے گا۔

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے نائب صدر اور رابطہ سوسائٹی کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہ کام ہم سب کا ہے اور ہم سب کو آگے بڑھانا ہے۔

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی نے تنظیم کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس طرح کے کاموں میں تنظیم کا تعاون دینے کی بات کہی۔

نما اوکاٹا کے ذمہ داران میں حسین ہیکاڑی اور سمیع نے تنظیم کی خدمات پر روشنی ڈالی اور اس کی تفصیلات بھی بیان کی۔

اس موقع پر نما اوکاٹا اتراکنڑا کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری کی تہنیت کی گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا