English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : علاقہ کے بنیادی مسائل کو پورا کرنے کے لیے البدر اسوسی ایشن پر عزم ،  متعلقہ ذمہ داران کو پیش کیا میمورنڈم

share with us
Al badar association, badriya colony, badriya masjid, zubair bin awaam masjid, bunyadi sahuliyaat, jali pattan panchayat, jali panchayat, heble panchayat,

بھٹکل 02؍ دسمبر2021(فکروخبرنیوز) بنیادی سہولیات کے پورا کرنے کے مطالبہ کرتے ہوئے البدر اسوسی ایشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا آج انعقاد کیا گیا ہے۔

سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے وہاں کے ذمہ داران نے کہا کہ جامعہ سے جالی جانے والی مرغی فارم سے متصل سڑک اپنی خستہ حالی بیان کررہی ہے۔ سالوں سے یہ کام نہیں ہوپایا ہے۔ ہم نے ذمہ داران نے بھی رابطہ کیا لیکن ان کی جانب سے کسی بطی طرح کا عملی اقدام نہیں ہوپایا ہے۔ اسی طرح پنچایت کی جانب سے پائپ لائن بچھائی گئی ہے لیکن عوام کو پانی نہیں پہنچ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پانچ سے چھ دنوں ہوگئے پانی نہیں آرہا ہے۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک جگہ پائپ لائن ٹوٹی ہوئی ہے۔ ہم نے پنچایت پہنچ کر اس طرف توجہ دلائی لیکن ابھی تک اس کی درستگی نہیں ہوئی ہے۔

جالی پٹن پنچایت کو دیئے گئے میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے اور جو سڑکیں چوڑی نہیں ہوئیں انہیں اس طرح بنایا جائے کہ وہاں سے اسکول کی ٹیمپو وغیرہ آسانی سے گذر جائے ۔ عمر اسٹریٹ سے لے کر جالی تک جانے والہ نالہ کی حالت بھی کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ بارش کے موسم میں اس پانی کے نکاسی کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

زبیر بن عوام مسجد کے پاس تبریز مرغی فارم سے لے کر قاسم صاحب کے مکان تک سڑک بہت خستہ ہوچکی ہے۔ یہاں پر کانکریٹ روڈ کا کا کام ادھورا ہے۔ یہ علاقہ ہیبلے پنچایت حدود میں آتا ہے ، ہم نے وہاں کے ممبران سے رابطہ کیا تو ان کی جانب سے اسٹریٹ لائٹ کا انتظام کیا گیااور کچھ نالی کا  کام بھی ہوا ہے۔ مزید نالی کا کام باقی ہے۔ اسی طرح اس علاقہ میں پانی کی سہولیات نہیں ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

البدر اسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کی ان ضروریات کو پورا کیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا