English   /   Kannada   /   Nawayathi

متھرا کی تاریخی عیدگاہ میں کرشنا مورتی رکھنے کی بھگوا تنظیم کی دھمکی ، امتناعی احکامات نافذ

share with us
mathura eidgah

:29نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)متھرامیں شاہی عیدگاہ مسجد میں ۶؍ دسمبر کو کرشنا کی مورتی رکھنے کی ایک بھگوا تنظیم کی دھمکی کے بعد یہاں انتظامیہ نے نہ صرف سیکوریٹی الرٹ کردی ہے بلکہ حکم امتناعی نافذ کرتےہوئے  افواہ پھیلانے اور نقض امن کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی  وارننگ دی ہے۔  واضح رہے کہ متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کرشن جنم استھان مندرسے متصل ہے  جس پر بھگوا عناصر کا دعویٰ ہے۔  متھرا کے ایس ایس پی گورو گروور نے  مذکورہ دھمکی کے پیش نظر سیکوریٹی انتظامات میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ضلع میں دفعہ ۱۴۴؍ پہلے ہی نافذ کردی گئی ہے۔ ‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’جولوگ افواہ پھیلاتے ہوئے ملے یا شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کا باعث بنے ان کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ ہمیں  اطلاع ملی ہے کچھ تنظیموں نے ۶؍ دسمبر کو (عیدگاہ تک) پیدل مارچ کا اعلان کیا ہے۔‘‘ ایس ایس پی  نے عوام سے پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اقلیتوں کا اعتماد  بحال کرنے کیلئے ان سے بھی ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔ شہر کے سرکل آفیسر ابھیشیک تیواری   نے بھی  یقین دہانی کرائی ہے کہ ’’کسی کو کوئی شرارت کرنے کا موقع نہیں دیاجائےگا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اقلیتی طبقہ کے لیڈروں سے ملاقات کرکے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انتظامیہ نے تمام ضروری حفاظتی انتظامات کرلئے ہیں۔

   واضح رہے کہ عید گاہ مسجد میں مورتی رکھنے کی دھمکی مقامی عدالت میں مسجد کے خلاف داخل کی گئی کئی پٹیشنوں  کے بعد دی گئی ہے۔ا ن پٹیشنوں میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ مسجد بھگوان کرشن کی جائے پیدائش ہے اس لئے اس زمین کو ہندوؤں کے حوالے کیا جائے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا