English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئیَ:  سیاحت اور  سیاحوں کے لیے خدمات کی وجہ سے  سیاحتی شہر کا اعزاز اپنے نام کردیا

share with us


دبئی:28/نومبر/2021(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے عرب دنیا کے ثقافتی تعامل اور سیاحتی شہر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جاپان کے تحقیقی ادارے نے دنیا کے ثقافتی تعامل اور سیاحت ی شہروں کی فہرست جاری کی، جس میں سیاحت ، سیاحوں کے لیے خدمات اور ثقافتوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

گلوبل پاور سٹی انڈیکس 2021 کی فہرست میں دبئی کو تین درجہ ترقی حاصل ہوئی، جس کے بعد عالمی رینکنگ میں یہ 14ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

گزشتہ برس جاری ہونے والی فہرست میں دبئی درجہ بندی کے اعتبار سے 17ویں نمبر پر تھا۔

اس فہرست میں دنیا کے چالیس اُن بڑے شہروں کے نام شامل ہیں، جہاں غیرملکی بلا خوف و خطر سیاحت کے لیے پہنچے اور یہاں پر مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

علاوہ ازیں دبئی کو معاشی اعتبار سے بھی عرب دنیا کا سب سے بہتر ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ فہرست میں سیؤل، میڈریڈ، وینیا، ہیلسنکی کے نام بھی شامل ہیں۔

کونسل آف دبئی کے ایگزیکٹیو اور بادشاہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عالمی درجہ بندی میں رینکنگ بہتر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

ARY News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا